اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی مسافر گاڑیوں کی صنعت کی مئی کے دوران مستحکم ترقی

چین کی مسافر گاڑیوں کی صنعت کی مئی کے دوران مستحکم ترقی

چین کے جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ میں چھانگ آن آٹو کی سمارٹ فیکٹری میں خودکار اسمبلی لائن کا منظر-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چین میں صارفین کی کھپت کو بڑھانے والی پالیسیوں کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں اور مسافر گاڑیوں کی صنعت نے مئی میں خوردہ فروخت میں 2 عددی شرح سے اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔

چائنہ پسینجر کار ایسوسی ایشن (سی پی سی اے) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ چین میں مسافر گاڑیوں کی ریٹیل فروخت میں گزشتہ سال کی نسبت 13.3 فیصد اضافہ ہوا جس سے فروخت شدہ گاڑیوں کی تعداد 19 لاکھ 30 ہزار گاڑیوں سے تجاوز کرگئی ہے۔

چین نے گزشتہ سال صارفین کی کھپت کو بڑھانے کے لئے اشیائے صرف تبادلہ پروگرام کا نیا مرحلہ شروع کیا جس کے تحت گاڑیوں، گھریلو آلات اور گھریلو تزئین و آرائش کی اشیاء کی تجارت پر سبسڈی فراہم کی گئی۔ اس سال کے اوائل میں اس پروگرام کے دائرہ کار میں مزید توسیع کی گئی۔

وزارت تجارت کے مطابق رواں سال کے پہلے 5 ماہ میں اس پروگرام کے ذریعے41 لاکھ 20 ہزار نئی گاڑیوں کی فروخت ہوئی ہے۔

گزشتہ ماہ چین نے نئی توانائی سے چلنے والی تقریباً 11 لاکھ 70 ہزار مسافر گاڑیاں تیار کیں جن کی خوردہ فروخت 10 لاکھ 20 ہزار یونٹس سے تجاوز کرگئی۔ اس سے سالانہ بنیاد پر بالترتیب 30.2 فیصد اور 28.2 فیصد اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔

سی پی سی اے کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کے پہلے 5 ماہ میں مسافر گاڑیوں کی خوردہ فروخت 88 لاکھ 10 ہزار یونٹس سے تجاوز کرگئی جو کہ سالانہ بنیاد پر 9.1 فیصد اضافہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!