چین نے عوامی فلاح و بہبود کے مزید تحفظ اور بہتری اور لوگوں کے اہم ترین مسائل کو پُرعزم طریقے سے حل کرنے کے لئے ہدایات کا مجموعہ جاری کر دیا ہے-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین نے عوامی فلاح و بہبود کے مزید تحفظ اور بہتری کے لئے ہدایات کا نیا مجموعہ جاری کیا ہے جس کا مقصد عوام کے سب سے فوری اور اہم مسائل کو پُرعزم طریقے سے حل کرنا ہے۔
یہ ہدایات کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس اور ریاستی کونسل کے جنرل آفس کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کی گئی ہیں۔ ان کا مقصد عوامی خدمات کی زیادہ منصفانہ، متوازن، جامع اور قابل رسائی ترقی کو فروغ دینا ہے۔
ان ہدایات میں اہل یونیورسٹی گریجویٹس اور روزگار کے مسائل سے دوچار افراد کو سماجی انشورنس کے لئے سبسڈی فراہم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
ہدایات کے مطابق ملک میں بنیادی عوامی خدمات کو بتدریج اس انداز میں ڈھالا جائے گا کہ یہ افراد کی مستقل رہائش کی بنیاد پر فراہم کی جاسکیں۔
ہدایات کے مطابق ملک بھر میں ایک ہزار سے زائد نئے معیاری جنرل ہائی سکول تعمیر کئے جائیں گے یا موجودہ سکولوں کو توسیع دی جائے گی۔ کاؤنٹی سطح کے ہائی سکولوں میں بنیادی تعلیمی سہولیات کو بہتر بنانے پرخصوصی توجہ دی جائے گی۔
ہدایات میں میوزیم، لائبریریوں اور آرٹ گیلریوں جیسے ثقافتی مقامات کو رات کے وقت کھلا رکھنے کی بھی حمایت کی گئی ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link