وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ٹیکس فری بجٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کیلئے بلا سود قرض میں مزید اضافہ کریں گے، صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی لگا کر تعلیمی معیار اوپر لے جانا چاہتے ہیں۔جاری بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بجٹ کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کی ہے، خیبرپختونخوا میں ٹیکس فری بجٹ دیں گے، عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا نے اب تک کوئی نیا قرضہ نہیں لیا جبکہ قرض ادائیگی کیلئے 150ارب مختص کر رکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں میگا پراجیکٹس شروع کر رہے ہیں، ڈیرہ موٹروے پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کیلئے بلا سود قرضوں میں مزید اضافہ کریں گے، صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی لگا رہے ہیں اور تعلیمی معیار کو اوپر لے جانا چاہتے ہیں۔
