پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر آئی سی سی ہال آف فیم کا حصہ بن گئیں ہیں ، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی ویمن کرکٹر ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ثنا میر ہال آف فیم کا حصہ بننے والی پہلی پاکستان ویمن کرکٹر ہیں اس تقریب میں ثنا کے والدین بھی موجود تھے ۔ان کے علاوہ میتھیو ہیڈن ، ایم ایس دھونی ، گریم سمتھ ، سارہ ٹیلر ، ہاشم آملہ اور ڈینیئل ویٹوری بھی ہال آف فیم کا حصہ بن گئے ہیں
