چائنہ اکنامک راؤنڈ ٹیبل کے حالیہ پروگرام میں شریک ماہرین نے شِنہوا نیوز ایجنسی کے آل میڈیا ٹاک شو کے دوران چین کی مربوط پالیسی حکمت عملی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): چھن یونگ جیا، عہدیدار، وزارت انسانی وسائل و سماجی تحفظ
"روزگار کا مسئلہ نہ صرف ہر خاندان کے لئےاہم ہے بلکہ یہ ایک قومی ترجیح بھی ہے۔ ہم روزگار کے استحکام کے لئے اپنی پالیسیوں کو مسلسل بہتر بناتے رہیں گے۔ ہم معیشت کی ترقی اور سماجی استحکام کو مزید تقویت دینے کے لئے بروقت روزگار دوست اقدامات بھی متعارف کرائیں گے۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): ڈِنگ لین، عہدیدار، نیشنل ڈولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن
"ہم پالیسیوں کے درمیان تعلق کو مزید بہتر بناتے ہوئےمختلف پہلوؤں سے اقدامات کریں گے۔ میکرو اکنامک پالیسیوں میں تسلسل کو یقینی اور تحقیق کو مضبوط بنایا جائے گا۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ پالیسی فیصلوں میں دور اندیشی، درستگی اور اثر پذیری فروغ پائے۔ اس طرح تمام پالیسیوں سے ایک دوسرے کو مؤثر طریقے سے تقویت ملے گی اور زیادہ ہم آہنگی پیدا ہو گی۔”
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): ڈِنگ ژی جِیے، ڈائریکٹر، فنانشل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، پیپلز بینک آف چائنہ
"پیپلز بینک آف چائنہ (پی بی او سی)نے نسبتاً نرم مالیاتی پالیسی اپنا رکھی ہے۔ یہ پالیسی حقیقی معیشت کے لئے دستیاب فنڈز میں اضافے، کاروباری اداروں کے لئے مالیاتی اخراجات میں کمی اور اُن کےعملی استحکام کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے۔”
بیجنگ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link