اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی افریقہ کے ساتھ تجارت جنوری تا مئی میں بلند ترین...

چین کی افریقہ کے ساتھ تجارت جنوری تا مئی میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کے شہر لیان یون گانگ کی بندرگاہ پر غیر ملکی تجارتی کنٹینر کے حصے میں ایک ٹرک کھڑا ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)رواں سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران چین اور افریقی ممالک کے درمیان تجارت ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے مطابق جنوری سے مئی کے عرصے میں چین-افریقہ تجارتی حجم گزشتہ سال سے 12.4 فیصد اضافے کے ساتھ 963.21 ارب یوآن (تقریباً 134 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گیا جو ملک کی مجموعی غیر ملکی تجارت کا 5.4 فیصد ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اس مدت میں چین کی افریقہ کو برآمدات میں گزشتہ سال سے 20.2 فیصد اضافہ ہوا جو 599.57 ارب یوآن تک پہنچ گئیں جبکہ افریقہ سے درآمدات 1.6 فیصد اضافے سے 363.64 ارب یوآن تک پہنچ گئیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!