اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانبجٹ میں ایسے اقدامات کر رہے ہیں، جس سے ملک آگے بڑھے،...

بجٹ میں ایسے اقدامات کر رہے ہیں، جس سے ملک آگے بڑھے، وزیرخزانہ

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا بجٹ میں ایسے اقدامات کر رہےہیں،جس سے ملک آگے بڑھے،بجٹ سے متعلق قبل ازوقت کچھ بھی کہنا مشکل ہے، 10 جون کو بجٹ پیش کیا جارہا ہے۔

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نےگفتگو کرتے ہوئےکہا ایک رات میں سب کچھ تبدیل نہیں کیا جاسکتا، کچھ وقت درکار ہے،وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں معاشی بہتری آئی،ملکی معیشت میں جو استحکام آیا اسے آگے لےکر جائیں گے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ بجٹ میں غریب عوام کو ریلیف دیا جائےگا، کئی اقدامات کریں گے جس میں ریلیف اور گروتھ کا عنصر شامل ہے۔

خیال رہے کہ قومی اقتصادی سروے آج اور نئے مالی سال کا بجٹ کل بروز منگل پیش کیا جائے گا،اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مالی سال 26-2025 کے بجٹ اجلاس کے شیڈول کی منظوری دے دی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!