اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلروس کے یوکرینی فوجی اہداف پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے

روس کے یوکرینی فوجی اہداف پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے

یوکرین، کیف کے ضلع ڈینی پروسکی میں لوگ ایک گڑھے میں میزائل کے ٹکڑے  تلاش کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

ماسکو(شنہوا)روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روسی فوج نے یوکرین میں اہداف پر طویل فاصلے سے مار کرنے والے ہتھیاروں اور ڈرونز کے ذریعے حملے کئے ہیں۔

وزارت کے مطابق ان  حملوں میں یوکرین کے فوجی-صنعتی کمپلیکس کے اداروں کو نشانہ بنایا گیا، جن میں حملہ آور ڈرونز کی تیاری کی ورکشاپس، اسلحہ اور فوجی سازوسامان کی مرمت و دیکھ بھال کی سہولیات اور گولہ بارود کے ذخائر شامل ہیں۔

وزارت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے کا مقصد حاصل کرلیا گیا ہے اور تمام متعین اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

یوکرین کی فضائیہ نے کہا ہے کہ روس نے رات بھر حملوں میں 10 یوکرینی مقامات کو نشانہ بنایا جبکہ گرائے گئے فضائی اہداف کا ملبہ 7 دیگر مقامات پر گرا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!