چین کے شمالی علاقے اندرونی منگولیا کی ایک اوپن پٹ کان میں 100 خودکار الیکٹرک مائننگ ٹرک کام پر لگا دیے گئے ہیں۔ یہ دنیا بھر میں اس نوعیت کی گاڑیوں کا سب سے بڑا عملی استعمال ہے۔
5G ایڈوانس نیٹ ورک سے منسلک ہوانینگ روئچی کے ان ٹرکوں کو یی مِن کان میں متعارف کروایا گیا ہے جو کہ چین کی جانب سے کوئلہ کان کنی کو جدید اور ماحول دوست بنانے کی تازہ ترین کوشش ہے۔
کان کا انتظام سنبھالنے والے ادارے چائنا ہوانینگ گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق یہ گاڑیاں اپنی صنعت میں صفِ اول پر ہیں۔ ان کی رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، ہر ٹرک 90 ٹن وزن اٹھا سکتا ہے اور یہ منفی 40 ڈگری سیلسیئس جیسے سخت سرد موسم میں بھی مسلسل کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ہولون بوئر شہر میں واقع اس کان میں 100 ٹرک دن رات مسلسل کام کر رہے ہیں۔ یہ ٹرک چائنا ہوانینگ، ہواوے، شوزو کنسٹرکشن مشینری گروپ اور دیگر اداروں کے اشتراک سے تیار کیے گئے ہیں۔
لیو چھیانگ جو اس کان میں ذہانت سے لیس کان کنی کی تعمیر کے دفتر کے نائب ڈائریکٹر ہیں، کا کہنا ہے کہ یہ مکمل طور پر الیکٹرک مائننگ ٹرک سردیوں میں جب درجہ حرارت منفی 40 سے بھی نیچے جا سکتا ہے، کان کنی کو زیادہ محفوظ، مؤثر اور ماحول دوست بنا دیں گے۔
لیو کے مطابق شدید سرد موسم میں مائننگ ٹرکوں کی ونڈ اسکرین پر جمی برف کان کنی کے عمل میں رکاوٹ بنتی تھی۔ مگر اب لیڈر ملی میٹر ویو ریڈار، کیمروں اور مصنوعی ذہانت کے الگورتھمز کی مدد سے یہ بغیر ڈرائیور ٹرک کم روشنی، دھند، برفباری، ریت کے طوفان اور رات جیسے حالات میں بھی اپنے اردگرد کے ماحول کو بخوبی جانچ سکتے ہیں۔
ہر مائننگ ٹرک میں 564 کلو واٹ آور کی لیتھیم آئرن فاسفیٹ بیٹری نصب ہے اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ بیٹری کی تبدیلی میں صرف چھ منٹ سے بھی کم وقت لگتا ہے۔
کان کے مینیجر شو یِنگ چیو کے مطابق ان الیکٹرک ٹرکوں کی بدولت ڈیزل کا سالانہ استعمال 15 ہزار ٹن اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج 48 ہزار ٹن کم کیا جا سکے گا، جو کہ 26 لاکھ دیودار کے درخت لگانے کے برابر ہے۔
چائنا ہوانینگ کا منصوبہ ہے کہ یی مِن کان میں بغیر ڈرائیور ٹرکوں کی تعداد کو مرحلہ وار 300 سے 500 تک بڑھایا جائے اور اس منصوبے کوچین کےشمال مغربی علاقے سنکیانگ سمیت دیگر کان کنی علاقوں میں بھی نافذ کیا جائے گا۔
42.36 مربع کلومیٹر پر محیط ییمِن کوئلہ کان میں تقریباً 1.86 ارب ٹن کوئلہ موجود ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ چائنا ہوانینگ کی اس مقام پر سالانہ پیداوار کی صلاحیت 3 کروڑ 50 لاکھ ٹن ہے۔
ہوہوٹ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link