اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے مطابق اپریل اور مئی 2025 کے دوران پاکستان اور ایران سے مجموعی طور پر پانچ لاکھ افغان مہاجرین وطن واپس پہنچے ہیں۔
یو این ایچ سی آر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "اب مہاجرین کو ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ مدد کی ضرورت ہے کیونکہ وہ غیر یقینی مستقبل کا سامنا کر رہے ہیں اور اپنی زندگیوں کو دوبارہ تعمیر کرنے کے لیے جدوجہد میں مبتلا ہیں۔”
رپورٹس کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان اور ایران سے 20 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس پہنچے ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ (دری): نصرت اللہ، افغان مہاجر
"ہم بہت سے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ ہمارے پاس نہ کوئی جگہ ہے نہ گھر، اور نہ ہی خیمہ۔ ہم خالی ہاتھ ہیں اور سمجھ نہیں آ رہا کہ کہاں جائیں اور کیا کریں۔”
پاکستانی حکومت نے 2025 میں 30 لاکھ افغان مہاجرین کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ ایرانی حکام نے غیر دستاویزی غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ وہ غیر قانونی قیام ختم کریں اور اپنے وطن واپس لوٹ جائیں۔
افغان عبوری حکومت بارہا بیرونِ ملک مقیم افغان مہاجرین سے وطن واپسی کی اپیل کر رہی ہے تاکہ وہ اپنے جنگ سے تباہ حال ملک کی تعمیر نو میں کردار ادا کر سکیں۔
کابل، افغانستان سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link