ایک ہسپانوی ماہر نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں امریکہ کی جانب سےحال ہی میں عائد کئے جانے والے ٹیرف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کوئی اچھی سوچ نہیں ہے۔
ماہر نے تسلیم کیا کہ امریکی ٹیرف اقتصادی ترقی میں معمولی کمی لانے کے ساتھ ساتھ غیر یقینی صورتحال بھی پیدا کر سکتے ہیں لیکن ان کے بقول اس حوالے سے زیادہ فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں۔
ساؤنڈ بائٹ (ہسپانوی): جاویئر دیاز گیمنز، پروفیسر شعبہ معاشیات، آئی ای ایس ای بزنس اسکول
"ٹیرف لگانا کوئی اچھا خیال نہیں ہے۔ یہ اقتصادی ترقی کی شرح میں معمولی کمی لا سکتے ہیں اور غیر یقینی صورتحال بھی پیدا کر سکتے ہیں۔ لیکن میں سمجھتا ہوں کہ یہ کوئی خاص تشویش کی بات نہیں۔ اگر ڈالر کی قدر یورو کے مقابلے میں کم ہو جائے تو ظاہر ہے کہ پورا یوروزون امریکیوں کے لئے ایک زیادہ مہنگا خطہ بن جائے گا۔ تاہم مجھے توقع نہیں کہ موجودہ حالات میں ان عوامل کی تبدیلیاں کوئی فیصلہ کن اثر رکھیں گی۔”
بارسلونا، اسپین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link