وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ سیکشن 232 کی تحقیق کی بنیاد پر عائد کردہ ٹیرف اقدامات کو جلد روک دے ۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ قومی سلامتی کے تصور کا بے جا اور ضرورت سے زیادہ استعمال ترک کرے اور قواعد پر مبنی کثیر جہتی تجارتی نظام کو برقرار رکھنے میں تمام فریقوں کے ساتھ تعاون کرے۔
وزارت تجارت کی ترجمان حہ یونگ چھیان نے پریس کانفرنس کے دوران یہ بات اس وقت کہی جب ان سے امریکہ کے درآمد شدہ اسٹیل، ایلومینیم اور ان سے بنی دیگر مصنوعات پر محصولات کو 25 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کرنے کے فیصلے پر تبصرہ کرنے کے لیے کہا گیا۔
انہوں کہا کہ امریکہ کے ایسے اقدامات نہ صرف دوسروں کو بلکہ خود امریکہ کو بھی نقصان پہنچائیں گے اور عالمی صنعتی و سپلائی چینز کے استحکام کو شدید طور پر متاثر کریں گے۔
حہ یونگ چھیان نے مزید کہا کہ امریکہ کو چاہیے کہ وہ زیرو سم ذہنیت ترک کرے، مساوی مذاکرات کے ذریعے باہمی خدشات کو دور کرے اور مشترکہ طور پر عالمی صنعتی و سپلائی چینز کے استحکام کو برقرار رکھے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link