اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی معیشت بیرونی چیلنجز کے باوجود مستحکم ترقی کی راہ پر...

چین کی معیشت بیرونی چیلنجز کے باوجود مستحکم ترقی کی راہ پر گامزن ہے، سرکاری عہدیدار

قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے ایک عہدیدار ڈینگ لین نے کہا ہے کہ 2025 کی پہلی سہ ماہی میں ایک مثبت آغاز کے بعد چین کی معیشت مسلسل مستحکم ترقی کر رہی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کی معیشت 2025 کی پہلی سہ ماہی میں مثبت آغاز کے بعد مسلسل مستحکم ترقی کر رہی ہے۔

شِنہوا خبر رساں ادارے کے زیر اہتمام ایک آل میڈیا ٹاک شو چائنہ اکنامک راؤنڈ ٹیبل کی تازہ ترین قسط میں بات کرتے ہوئے قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے ایک عہدیدار ڈینگ لین نے اس بات پر زور دیا کہ ایک پیچیدہ بیرونی ماحول کے باوجود چین کی معیشت لچکدار رہی ہے ،خاص طور پر صنعتی پیداوار، خدمات کا شعبہ، مقامی طلب اور برآمدات جیسے اہم اشاریوں میں مضبوط اضافہ ہواہے۔

ڈینگ نے چین کی اختراعی فعالیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اپریل میں ہائی ٹیک پیداواری شعبے میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے جو ملک کی مجموعی صنعتی شرح نمو سے تقریباً 4 فیصد زیادہ ہے۔

ڈینگ نے ڈرونز، نئی توانائی کی گاڑیوں، مصنوعی ذہانت اور انسان نما روبوٹس جیسی صنعتوں کی تیز رفتار ترقی کو بھی اجاگر کیا۔

ڈینگ نے مزید کہاکہ عام طور پر ترقی کے حامی اقدامات تیزی سے نافذ کیے جانے کے بعد ان کے اثرات مسلسل سامنے آتے رہیں گے جو ملک کی اعلیٰ معیار کی اقتصادی ترقی کو مزید فروغ دیں گے۔

2025 کی پہلی سہ ماہی میں چین کی جی ڈی پی میں گزشتہ سال کی نسبت 5.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!