اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینامید ہے جاپان اپنی تاریخی غلطی پر غور، پرامن ترقی کا راستہ...

امید ہے جاپان اپنی تاریخی غلطی پر غور، پرامن ترقی کا راستہ اختیارکرے گا، ترجمان چینی وزارت خارجہ

جاپان کے شہر ٹوکیو میں جاپانی وزیراعظم شیگیرو ایشیبا  پریس کانفرنس کررہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نےکہا ہے کہ چین کو امید ہے کہ جاپان اپنی تاریخی غلطی پر غور کرے گا، ماضی سے سنجیدگی کے ساتھ سبق سیکھے گا اور پرامن ترقی کے راستے پر قائم رہے گا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان لِن جیان نے یہ بات اپنی روزانہ کی پریس بریفنگ میں اس وقت کہی جب ان سے جاپانی وزیراعظم شیگیرو ایشیبا کے حالیہ بیان کے بارے میں پوچھا گیا، جس میں انہوں نے کہاتھا کہ جاپان کو اپنی تاریخ پر غور کرنا چاہیے، تاریخی اسباق کو یاد رکھنا چاہیے اور جنگ کی غلطیوں کو دہرانے سے گریز کرنا چاہیے۔

ترجمان نے کہا کہ چین اس موقف کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ نومبر 2024 میں پیرو کے شہر لیما میں چین اور جاپان کے رہنماؤں کی ملاقات کے دوران شیگیرو ایشیبا نے اظہار کیا کہ جاپان تاریخ کا سامنا کرنے اور مستقبل کی طرف دیکھنے کے جذبے کو برقرار رکھے گا اور پرامن ترقی کے راستے پر قائم رہے گا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ وزیراعظم ایشیبا نے اس بار یہ بھی کہا کہ جاپان تاریخ پر ضرورغور کرے گا، اس کے اسباق کو یاد اور جنگ کی غلطیوں کو دہرانے سے گریز کرے گا۔ ترجمان نےکہا کہ چین اس بیان کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ تاریخ کے بارے میں درست رویہ اپنانا، جنگی جارحیت پر ندامت ظاہر کرنا اور معافی مانگنا جاپان کی جنگ کے بعد بین الاقوامی برادری میں دوبارہ شمولیت کے لئے اہم شرائط رہی ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ معاملات نہ صرف چین-جاپان تعلقات کی سیاسی بنیاد سے متعلق ہیں بلکہ جاپان کے ہمسایہ ممالک سے تعلقات اور اس کی بین الاقوامی ساکھ پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ہم جاپان پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنی جارحیت کی تاریخ کو ختم کرنے یا دھندلانے کی کسی بھی کوشش سے مکمل طور پر قطع تعلق کرے، تاریخ، عوام اور مستقبل کے حوالے سے ایک ذمہ دارانہ موقف اختیار کرے، پرامن ترقی کے لئے پرعزم رہے اور ایشیائی ہمسایہ ممالک اور بین الاقوامی برادری کا اعتماد جیتنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!