اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانامریکی صدر ٹرمپ امن کے داعی، جنگ بندی کیلئے انکا کردار سراہتے...

امریکی صدر ٹرمپ امن کے داعی، جنگ بندی کیلئے انکا کردار سراہتے ہیں، شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امن اور اقتصادی روابط میں اضافے کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششیں قابل ستائش ہیں اور انہوں نے ثابت کر دیا کہ وہ امن کے داعی ہیں۔

بدھ کے روز امریکی سفارتخانے میں امریکا کے 249 ویں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت وفاقی وزرا اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکا کے 249 ویں یوم آزادی کی مبارکباد دی اور کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے پُرعزم ہیں اور یہ تعلقات نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں جبکہ دونوں ممالک جمہوری روایات اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کو تسلیم کرنے والے ابتدائی ممالک میں شامل تھا اور دونوں ممالک کے تعلقات کی ایک تاریخ ہے جبکہ پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی کیلئے کئی منصوبے قریبی تعلقات کے عکاس ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد دہشتگردی کیخلاف عالمی جنگ شروع ہوئی جس کے بعد 2018 میں پاکستان نے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کر دیا تھا تاہم اس جنگ میں بھاری جانی اور مالی نقصان اُٹھایا اور 90 ہزار سے زائدجانیں قربان کی جبکہ 150 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیاں کسی سے کم نہیں اور اب ہماری توجہ معیشت کو مضبوط کرنے پر مرکوز ہے جبکہ پاکستان ہمیشہ امن ، استحکام اور خوشحالی کا داعی رہا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کوئی شک نہیں رہا کہ پہلگام واقعہ فالس فلیگ آپریشن تھا اور ٹھوس شواہد دینے کے بجائے بھارت نے الزام تراشی کا سہارا لیا جبکہ ہم نے پہلگام واقعہ کی غیرجانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کی پیشکش کی لیکن ہماری پیشکش کا جواب دینے کے بجائے بھارت نے جارحیت کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے کشیدہ صورتحال میں بہت تحمل کا مظاہرہ کیا اور اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کے دوران 6 بھارتی طیارے گرائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی دوستوں نے کشیدگی میں کمی کیلئے رابطہ کیا جس پر پاکستان نے خطے کے امن و استحکام کیلئے جنگ بندی کا خیرمقدم کیا اور جنگ بندی کیلئے امریکی صدر ٹرمپ کے کردار کو سراہتے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!