افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک پناہ گزین کیمپ میں افغان بچے دیکھے جاسکتے ہیں-(شِنہوا)
کابل(شِنہوا)افغانستان واپس آنے والے افراد کے مسائل کے حل کے لئے قائم ہائی کمیشن نے اعلان کیا کہ 12ہزار 724 افراد پر مشتمل 3ہزار 9 افغان خاندان اتوار سے منگل تک اپنے وطن واپس لوٹے ہیں۔
کمیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ پناہ گزین مشرقی ننگرہار صوبے میں طورخم سرحدی گزرگاہ، جنوبی قندھار صوبے میں سپن بولدک سرحدی گزرگاہ، مغربی ہرات صوبے میں اسلام قلعہ سرحدی گزرگاہ اور مغربی نمروز صوبے میں ابریشم سرحدی گزرگاہ کے ذریعے وطن واپس لوٹے۔
یواین ایچ سی آر کی رپورٹ کے مطابق اپریل اور مئی کے دوران 5 لاکھ افغان پناہ گزین اپنے وطن واپس لوٹے ہیں۔
تقریباً 70لاکھ افغان پناہ گزین، جن میں اکثریت غیر دستاویزی مہاجرین کی ہے، بیرون ملک مقیم ہیں، جن میں زیادہ تر ایران اور پاکستان میں رہتے ہیں۔
دونوں ممالک کی حکومتوں نے غیر دستاویزی غیر ملکی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی غیر قانونی رہائش ختم کرکے اپنے گھروں کو واپس لوٹیں۔
