جمعرات, ستمبر 11, 2025
تازہ ترینچین نے دیہی علاقوں میں این ای وی تشہیری مہمات کا آغاز...

چین نے دیہی علاقوں میں این ای وی تشہیری مہمات کا آغاز کردیا

چین کےجنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شین زین میں گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ عظیم تر خلیجی علاقہ بین الاقوامی آٹو شو 2025 میں مہمان بی وائے ڈی کا بوتھ دیکھتے ہوئے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چین ملک کے دیہی علاقوں میں نئی توانائی والی گاڑیوں(این ای ویز) کے استعمال کو بڑھانے کے لئے اپنے معاون ماحول کو بہتر بنانے کی کوششیں تیز کر رہا ہے۔

وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم آئی آئی ٹی) اور وزارت تجارت سمیت 5 حکومتی اداروں کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق این ای ویز کی تشہیری مہمات ایسی کاؤنٹیوں میں چلائی جائیں گی جہاں این ای وی کا استعمال کم ہے لیکن اس کی کھپت کی صلاحیت بہت زیادہ ہے۔

ان تشہیری مہمات کے تحت دیہی علاقوں میں ڈرائیونگ کے حالات کے لئے موزوں، قابل اعتماد اور اچھی شہرت رکھنے والے این ای وی ماڈلز کو منتخب کیا جائے گا۔ نمائشوں اور ٹیسٹ ڈرائیوز جیسی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔

ایم آئی آئی ٹی کی ویب سائٹ پر شائع کردہ سرکلر کے ساتھ منسلک فہرست کے مطابق بجلی سے چلنے والی اور ہائبرڈ گاڑیوں سمیت مجموعی طور پر 124 این ای وی ماڈلز تشہیری مہمات میں شامل کئے گئے ہیں۔ ان میں بی وائے ڈی، گیلی، جی اے سی آئیون، ایکس پینگ کی گاڑیوں کے علاوہ ٹیسلا کے ماڈل 3 اور ماڈل وائے شامل ہیں۔

این ای وی کی بعد از فروخت دیکھ بھال اور مرمت کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں، برقی گاڑیوں کی چارجنگ اور بیٹری بدلنے کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں اور مالیاتی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کو بھی ان تشہیری مہمات میں شامل کیا جائے گا تاکہ دیہی علاقوں میں این ای وی کے استعمال کے لئے معاون ماحول کو بہتر بنایا جا سکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!