چین کی وزارت ہاؤسنگ و شہری۔دیہی ترقی نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ 2025 میں رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو مستحکم کرنے اور اس کی گراوٹ کو پلٹنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین نے 2025 کے پہلے چار ماہ کے دوران 5 ہزار 679 پرانے شہری رہائشی کمپاؤنڈز کی تزئین و آرائش کا آغاز کیا ہے۔
وزارت ہاؤسنگ و شہری ۔دیہی ترقی نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ ملک کا ہدف ہے کہ رواں سال 25 ہزار ایسے رہائشی کمپاؤنڈز کی تزئین و آرائش کی جائے جو شہروں کو زیادہ مضبوط، انٹیلی جنٹ اور رہائش کے قابل مقامات میں تبدیل کرنے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔
2019 سے 2024 تک چین نے مجموعی طور پر 2 لاکھ 80 ہزار پرانے رہائشی کمپاؤنڈز کی تزئین و آرائش کی جس سے 12 کروڑ سے زائد افراد کو فائدہ پہنچا۔
اس دوران 3 لا کھ 60 ہزار کلومیٹر پرانی پائپ لائنز کو تبدیل کیا گیا یا جدید بنایا گیا، 38 لاکھ 70 ہزار پارکنگ لاٹس کا اضافہ کیا گیا اور 78 ہزار عوامی خدمات کی سہولیات تعمیر کی گئیں جس میں بزرگوں کی دیکھ بھال اور بچوں کی نگہداشت کے مراکز شامل ہیں۔
وزارت نے کہا کہ وہ رہائشی ماحول کو بہتر بنانے اور کمیونٹی سہولیات کو جدید بنانے کی کوششیں جاری رکھے گی تاکہ شہریوں کی روزمرہ ضروریات بہتر طور پر پوری کی جا سکیں اور ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
