اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنللی جے-میونگ نے جنوبی کوریا کے نئے صدر کا حلف اٹھالیا

لی جے-میونگ نے جنوبی کوریا کے نئے صدر کا حلف اٹھالیا

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں لی جائے-میونگ قومی اسمبلی میں خطاب کررہے ہیں-(شِنہوا)

سیول(شِنہوا)لی جے-میونگ نے جنوبی کوریا کے نئے صدر کا حلف اٹھا کر اپنی واحد 5سالہ مدت کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

ملک کے 21ویں صدر نے قومی اسمبلی کی عمارت میں حلف لیا اور ٹی وی پر نشر ہونے والی اپنی براہ راست تقریر میں کہا کہ وہ تمام لوگوں کی خدمت کریں گے چاہے انہوں نے صدارتی انتخابات میں کسی کی بھی حمایت کی ہو۔

اکثریتی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے لی نے 49.42 فیصد ووٹ حاصل کئے اور اپنے روایتی حریف قدامت پسند پیپل پاور پارٹی کے کم مون-سو کو 8.27 فیصد پوائنٹس کے نمایاں فرق سے شکست دی۔

صدر نے بغیر کسی عبوری مدت کے اپنے فرائض سنبھالے کیونکہ وہ سنیپ انتخابات میں کامیاب ہوئے جو گزشتہ دسمبر میں ان کے پیش رو کی مارشل لاء کے ایک ناکام منصوبے پر برطرفی کے بعد کرائے گئے تھے۔

مختصر تقریب حلف برداری میں پارلیمنٹ، سپریم کورٹ، آئینی عدالت اور انتخابی نگران ادارے کے سربراہان، ارکان پارلیمان اور کابینہ کے ارکان نے شرکت کی۔

تقریب سے قبل لی نے سیول کے قومی قبرستان میں حاضری دی جہاں ملک کے لئے قربانی دینے والوں کو دفن کیا گیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!