چینی صدر شی جن پھنگ بیلاروس کے ہم منصب الیگزینڈر لوکاشینکو سے بیجنگ میں ملاقات کررہے ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں بیلاروس کے ہم منصب الیگزینڈر لوکاشینکو سے ملاقات کی ہے۔ شی جن پھنگ نے لوکاشینکو کو ایک بار پھر بیلاروس کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چین اور بیلاروس ایک دوسرے کے سچے دوست اور اچھے شراکت دار ہیں جو ایک دوسرے کے ساتھ خلوص اور اعتماد سے پیش آتے ہیں۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور بیلاروس کے درمیان دیرینہ روایتی دوستی، مضبوط باہمی سیاسی اعتماد اور تمام شعبوں میں بڑھتا ہوا تعاون پایا جاتا ہے۔ چین نے ہمیشہ بیلاروس کے ساتھ تعلقات کو تزویراتی اور طویل مدتی نکتہ نظر سے دیکھتے ہوئے ترقی دی ہے۔
شی نے کہا کہ چین بیلاروس کے ساتھ مل کر دو طرفہ تعلقات کی مستحکم ترقی اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
چینی صدر نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ اور شنگھائی تعاون تنظیم جیسے کثیرجہتی اداروں کے لائحہ عمل کے تحت ہم آہنگی اور تعاون کو مزید مضبوط کریں، بالادستی اور غنڈہ گردی کی مخالفت کریں اور عالمی انصاف و مساوات کا تحفظ کریں۔
چین کے 15ویں دورے پر آئے لوکاشینکو نے کہا کہ انہیں ہر دورے میں چین کی طرف سے حقیقی دوستی کا احساس ہوا ہے۔
لوکاشینکو نے بیلاروس کے لئے چین کی طویل مدتی مضبوط حمایت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیلاروس کو چین پر اعلیٰ سطح کا اعتماد ہے اور چین کے ساتھ تعاون کو بھرپور انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link