اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلاسرائیلی زیرقبضہ گولان پر راکٹ داغے جانے کے بعد اسرائیلی توپخانے کی...

اسرائیلی زیرقبضہ گولان پر راکٹ داغے جانے کے بعد اسرائیلی توپخانے کی جنوبی شام پر گولہ باری

اسرائیلی فوجی گولان کی پہاڑیوں کے مشرقی جانب بفر زون میں باڑ کے قریب گشت کررہے ہیں-(شِنہوا)

دمشق/بیت المقدس(شِنہوا)شام کے سرکاری میڈیا اور جنگ کی نگرانی کے ادارے نے اطلاع دی ہے کہ  اسرائیلی توپ خانے نے مغربی صوبے درعا میں اہداف کو نشانہ بنایاہے جبکہ اسرائیل نے اسے شام کی جانب سے اسرائیلی زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں میں داغے گئے راکٹوں کا جواب قرار دیاہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق اسرائیلی گولہ باری یرموک طاس کو نشانہ بناتی رہی، جو اردن کی سرحد اور اسرائیل کے زیرقبضہ گولان کی پہاڑیوں کے قریب واقع ہے۔ جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

برطانیہ میں قائم جنگی نگران ادارے سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس(ایس او ایچ آر) نے اطلاع دی ہے کہ کم از کم 3 اسرائیلی گولے مغربی درعا کے زرعی علاقوں پر گرے۔ ادارے کے مطابق حملے کے فوراً بعد اسرائیلی ڈرونز علاقے میں دیکھے گئے۔

اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے گولہ باری کے تبادلے کی تصدیق کی۔ ایک بیان میں بتایا گیا کہ شام سے 2 راکٹ جنوبی گولان کی پہاڑیوں میں اسرائیلی بستیوں کی طرف داغے گئے، جس سے رامات مگشیمیم اور ہسپن میں سائرن بج گئے۔
یہ راکٹ کھلے علاقوں میں پھٹے اور کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسد حکومت کے زوال کے بعد یہ راکٹ شام سے اسرائیلی اہداف پر داغے جانے والے پہلے راکٹ ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ڈی ایف کے توپ خانے نے ردعمل کے طور پر جنوبی شام میں حملے کے ذرائع کو نشانہ بنایا۔

 اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کٹز نے اس واقعے کے بعد خبردار کیا کہ ہم شامی رہنما کو  کسی بھی خطرے اور اسرائیل پر فائرنگ کا براہ راست ذمہ دار ٹھہراتے ہیں اور ہمارا بھرپور ردعمل جلد آئے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!