اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں ڈریگن بوٹ فیسٹیول، غیر ملکیوں کی روایتی تقریبات میں بھرپور...

چین میں ڈریگن بوٹ فیسٹیول، غیر ملکیوں کی روایتی تقریبات میں بھرپور دلچسپی

چین بھر میں دیگر ممالک سے آئے ہوئے مقیم افراد، غیر ملکی طلبہ اور سیاحوں نے حالیہ دنوں میں منعقد ہونے والے ڈریگن بوٹ فیسٹیول کے دوران روایتی رسومات کا تجربہ کیا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر زونگ زی (چپچپے چاولوں سے بنی روایتی پُڑی) بنانے کی سرگرمی میں دلچسپی لی اور اس قدیم تہوار کی ثقافتی اہمیت سے روشناس ہوئے ہیں۔

امریکہ کی یونیورسٹی آف سنٹرل میسوری کے 10 طلبہ  اور اساتذہ پر مشتمل وفد نے ہینگ شوئی یونیورسٹی میں اپنے چینی ہم منصبوں کے ساتھ مل کر یہ فیسٹیول منایا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): میتھیو لی فان، طالبہ، یونیورسٹی آف سنٹرل میسوری

"یہ میرا چین کا پہلا دورہ نہیں ہے۔ پہلے میں نے صرف ڈریگن بوٹ فیسٹیول کا نام ہی سنا تھا مگر اس کی روایات کو نہیں جانتی تھی۔ آج میں نے جان لیا کہ لوگ ساشے پہنتے ہیں اور رئیلگر شراب پیتے ہیں۔ ساشے پہننا بہت دلچسپ ہے۔ یہ سائز میں چھوٹے لیکن نازک اور خوشبودار ہوتے ہیں۔”

رزہاؤ کے ایک واٹر پارک میں 11 ممالک سے آئے ہوئے 30 سے زائد غیر ملکی شہریوں نے ڈریگن بوٹ فیسٹیول منایا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ  2 (انگریزی): جیمز فوربز، برطانوی شہری، مقیم شین ڈونگ

"ہماری سب سے پہلی سرگرمی ’زونگ زی‘ بنانا تھا۔ ہم نےپتے جوڑ کر ان میں چاول، پھل اور سبزیاں بھرے۔ یہ ایک شاندار تجربہ تھا جو ہم نے پہلی بار کیا ہے۔ اس کے بعد ہم نے ڈریگن بوٹ ریس میں حصہ لیا ۔ یہ بھی میرے لئےزندگی کا پہلا اتفاق تھا۔ یہ واقعی ایک بہت عمدہ تجربہ تھا۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): دوسانکا پیٹراک، سربین سیاح

"یہ ایک خوبصورت لوک داستان ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ ہم وہ سب کچھ آزما سکتے ہیں جو آپ روایتی طور پر کرتے ہیں۔ اس سے واقعی بہت خوشگوار احساس ہوتا ہے۔ میں اس تجربے سے بہت خوش ہوں۔”

ٹونگ لنگ میں مقیم 12 غیر ملکیوں نےبھی ڈریگن بوٹ فیسٹیول کے اس تہوار کو انوکھے انداز میں منایاہے۔

ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): یارا یومی باربوسا اوکومورا، برازیلین طالبہ، ٹونگ لنگ ہائی اسکول

"یہ پہلا موقع تھا جب میں نے ’زونگ زی‘ بنایا۔ چونکہ مجھے کھانا پکانا پسند ہے اس لئےیہ تجربہ بہت خوشگوار رہا ہے۔ شروع میں تو یہ بنانا مشکل لگ رہا تھا  مگر جیسے ہی طریقہ سمجھ آیا یہ میرے لئے بہت آسان ہو گیا۔ میں چین کی ثقافت میں گہری دلچسپی رکھتی ہوں۔اس کا خود سے تجربہ کرنا اور ’زونگ زی‘ بنانا میرے لئے بہت دلچسپی کی بات ہے۔”

ژانگ جیا جے میں انڈونیشیا سے آئے سیاحوں کے ایک گروپ نے شہر کی سیر کے بعد زونگ زی بنانے کے عمل میں حصہ لیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 5 (انڈونیشین): ویلائن، انڈونیشین سیاح

"مجھے ’زونگ زی‘ بنانے میں بہت خوشی ہوئی۔ میں نے سیکھا کہ اسے لپیٹتے کیسے ہیں اور باندھتے کیسے ہیں۔ اس تجربے نے میری چین اور ژانگ جیا جے کی سیاحت کو مزید یادگار اور خوشگوار بنا دیا ہے۔”

بیجنگ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!