اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کا ایس سی او ارکان کے درمیان مالی تعاون مضبوط کرنے...

چین کا ایس سی او ارکان کے درمیان مالی تعاون مضبوط کرنے پر زور

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چین کے نائب وزیر اعظم ڈینگ شو ئےشیانگ ایک تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ڈینگ شوئےشیانگ نے شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او)کے رکن ممالک کے درمیان مالی تعاون مضبوط بنانے  پر زور دیا ہےتاکہ علاقائی ممالک کی ترقی کو بھرپور تحریک دی جا سکے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی ادارے کی قائمہ کمیٹی کے رکن ڈینگ نے ایس سی او کے رکن ممالک کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے سربراہان کے اجلاس میں شرکت کرنے والے غیر ملکی نمائندوں کے ساتھ ایک گروپ اجلاس کے دوران کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے گزشتہ سال آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم پلس اجلاس میں ایس سی او کے ایک زیادہ خوبصورت گھر کی مشترکہ تعمیر کے لیے اہم تجاویز اور اقدامات تجویز کیے تھے۔

ڈینگ نے کہا کہ چین ایس سی او کی صدارت کو ایک موقع کے طور پر لینا چاہتا ہے اور دیگر رکن ممالک کے ساتھ مل کر ترقی کو ترجیح دینے، مالی تعاون کو مضبوط بنانے، مقامی کرنسی کے تصفیہ کو وسعت دینے، ڈیجیٹل جامع مالیات کو فروغ دینے اور ایس سی او ترقیاتی بینک کے قیام کے حوالے سے فعال طور پر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

غیر ملکیوں کی جانب سے بات کرتے ہوئے ایس سی او کے سیکرٹری جنرل نورلان یرمیک بایوف نے ایس سی او کے صدر کے طور پر چین کے کام کو سراہا اورشنگھائی سپرٹ کو برقرار رکھنے اور علاقائی خوشحالی اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے چین کے ساتھ تعاون کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!