کمبوڈیا کے صوبے سیم ریپ میں اینٹوں کے مندر کا منظر-(شِنہوا)
نوم پنہ(شِنہوا) کمبوڈیا میں 2025 کے پہلے 5 مہینوں کے دوران مشہور انگ کور آثار قدیمہ پارک میں چینی سیاحوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔
سرکاری ملکیتی انگ کور انٹرپرائز کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 43 ہزار 193 چینی سیاحوں نے جنوری تا مئی کے عرصے میں انگ کور کا دورہ کیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 33 ہزار 292 سیاحوں سے 30 فیصد زائد ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے بعد چین انگ کور کے لئے بین الاقوامی سیاحوں کی آمد کا چوتھا سب سے بڑا ذریعہ رہا۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال کے 5پانچ مہینوں میں 171 ممالک اور علاقوں سے مجموعی طور پر 5 لاکھ 27 ہزار 577غیر ملکی سیاح اس قدیم پارک میں آئے جس سے ٹکٹوں کی فروخت سے مجموعی طور پر2 کروڑ 45 لاکھ امریکی ڈالر کی آمدنی ہوئی۔
رائل یونیورسٹی آف نوم پنہ کے انسٹیٹیوٹ برائے بین الاقوامی مطالعات و عوامی پالیسی کے لیکچرر تھونگ مینگ ڈیوڈ نے کہا کہ 2025 کو کمبوڈیا-چین سیاحت کا سال قرار دینے سے چینی سیاحوں کی انگ کور آثار قدیمہ پارک میں آمد میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link