اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین عالمی انصاف کا محافظ ہے، ماہرآئیوری کوسٹ

چین عالمی انصاف کا محافظ ہے، ماہرآئیوری کوسٹ

چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر چھنگ ڈاؤ میں چھنگ ڈاؤ بندرگاہ کے کنٹینر ڈاک پر ایک مال بردار جہاز لنگر انداز ہو رہا ہے۔(شِنہوا)

عابدجان (شِنہوا) آئیوری کوسٹ کی ایک معروف چینی ماہر نے کہا ہے کہ چین عالمی انصاف کا محافظ ہے اور بڑھتی ہوئی یکطرفہ پسندی اور طاقت کی سیاست کے بارے میں اس کا ردعمل اہم ہے۔

آئیوری کوسٹ کے اقتصادی دارالحکومت عابدجان کی الاسانے اواتارا یونیورسٹی میں بین الاقوامی تعلقات کی پروفیسر فلومین ایبی نے کہا کہ امریکہ دنیا کی سب سے بڑی طاقت کے طور پر ایسے (بلند) محصول مقرر کررہا ہے جو تمام ممالک خاص طور پر عالمی جنوب کے ممالک کومتاثر کررہے ہیں، ان میں سے متعدد ممالک امریکی تجارتی پالیسیوں سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں چین کا مضبوط رویہ تجارتی مسائل اور انصاف میں توازن برقرار رکھنے میں مدد کرے گا۔

بات چیت اور قانون کی حکمرانی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ایبی نے کہا کہ ہم ایسے نظام پر انحصار کرتے ہیں جو بین الاقوامی تجارتی تعلقات کی بنیاد کے طور پر قانون کی حکمرانی کو قائم رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان اصولوں کی بنیاد پر ہم قانونی ذرائع سے بحرانوں کو حل کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں اور مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے حل تلاش کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ممالک کو خاص طور پر علاقائی سطح پر اقتصادی زونز اور منڈیوں کے تنوع کے ذریعے بھی لچک پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!