چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقےمیں واقع ریلوے مرکز ہورگوس پورٹ سے رواں سال اب تک چین، یورپ (وسطی ایشیا) کے درمیان 4 ہزار سے زائد مال بردار ٹرینیں روانہ ہوئی ہیں۔ جمعرات کے روز الیکٹرانکس اور مکینیکل آلات سے لدی ایک ٹرین جرمنی کے شہر ڈوسبرگ کے لیے روانہ ہوئی ہے۔
‘چائنا ریلوے ارومچی گروپ کمپنی لمیٹڈ’ کے مطابق ہورگوس ریلوے پورٹ اب تک مجموعی طور پر 46 ہزار سے زائد چین، یورپ (وسطی ایشیا) مال بردار ٹرینوں کو سنبھال چکی ہے، جن کے 87 فعال راستے 18 ممالک کے 46 شہروں اور علاقوں کو آپس میں جوڑتے ہیں۔
چین,قازقستان سرحد پر واقع ہورگوس اور الا شانکؤ بندرگاہ، جسے ‘الاتاو پاس’ بھی کہا جاتا ہے، سنکیانگ کے دو اہم ریلوے داخلی راستے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق پیر کے روز تک الا شانکؤ بندرگاہ رواں سال 3 ہزار سے زائد چین، یورپ (وسطی ایشیا) مال بردار ٹرینیں روانہ کر چکی ہے، جن کے 123 راستے 21 ممالک بشمول جرمنی اور پولینڈ سے جڑے ہیں۔
گزشتہ تین برسوں کے دوران ان دونوں ریلوے بندرگاہوں پر مال برداری کی شرح مسلسل دوہرے ہندسے میں بڑھتی رہی ہے۔
2024 میں ان بندرگاہوں سے 2 کروڑ 75 لاکھ ٹن سامان کی ترسیل ہوئی، جو خطے کی زمینی درآمدات و برآمدات کا تقریباً 70 فیصد ہے۔ مزید یہ کہ ان دونوں بندرگاہوں سے گزرنے والی چین، یورپ مال بردار ٹرینوں کی تعداد قومی سطح پر کل کا 50 فیصد سے زائد ہے۔
صرف 2024 میں ان بندرگاہوں سے 16ہزار 4سو چین، یورپ مال بردار ٹرینیں گزریں، جو سالانہ بنیاد پر 14 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔
اُرومچی، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link