چین کی ننگشیا ہوئی خودمختار خطے کے دارالحکومت یِن چھوان میں چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کی نائب چیئرپرسن شین یوئے یوئےچین۔وسطی ایشیا تعاون فورم سے خطاب کررہی ہیں- (شِنہوا)
تاشقند(شِنہوا)چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کی نائب چیئرپرسن شین یوئے یوئے نے ازبکستان کا دورہ کیا اور دوسرے چین-ازبک بین العلاقائی فورم میں شرکت کی۔
اپنے دورے میں شین نے ازبک وزیراعظم عبداللہ عارفوف، ازبکستان کی سینیٹ کی چیئرپرسن تنزیلہ نربائیوا، نائب وزیر اعظم جمشید خودجائیف سے ملاقاتیں کیں اور نائب وزیراعظم ذولیخامخکامووا کے ساتھ دوستانہ تبادلہ خیال کیا۔
شین نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ اور صدر شوکت مرزایوف کی تزویراتی رہنمائی کے تحت چین اور ازبکستان کے درمیان سدابہار جامع تزویراتی شراکت داری نئے دور میں تیز رفتاری سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ چین دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان طے شدہ اتفاق رائے پر عملدرآمد، باہمی سیاسی اعتماد کو مضبوط کرنے، ہمہ جہت باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو گہرا کرنے، عوامی تبادلے کو فروغ دینے، ایک اعلیٰ نکتہ آغاز سے مشترکہ مستقبل کے حامل چین-ازبک معاشرے کی تعمیر اور دونوں ممالک اور عوام کو زیادہ فوائد پہنچانے کے لئے ازبکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔
عارفوف نے شین کے توسط سے چینی وزیراعظم لی چھیانگ کے لئے اپنی دلی تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ازبکستان اور چین باہمی فائدے کے لئے اچھے شراکت دار اور ایک دوسرے کے خیر خواہ دوست ہیں۔ ازبکستان چین کے ساتھ مل کر تجارت، سرمایہ کاری، ثقافت، مقامی سطح پر تبادلے کو مزید گہرا کرنے اور اعلیٰ معیار کے حامل بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی مشترکہ تعمیر کے لئے تیار ہے۔
