اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی مغربی زمینی بندرگاہ وسطی ایشیائی تجارت کے فروغ کے لئے...

چین کی مغربی زمینی بندرگاہ وسطی ایشیائی تجارت کے فروغ کے لئے 24 گھنٹے فعال

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے کے ایرکیشتم پورٹ سے ٹرک گزر رہے ہیں-(شِنہوا)

ارمچی(شِنہوا)چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے میں واقع ایرکیشتم بندرگاہ 24 گھنٹے مال برداری کلیئرنس کی آزمائش کا آغاز کرکے ایسا نظام اپنانے والی خطے کی دوسری اور جنوبی سنکیانگ کی پہلی زمینی بندرگاہ بن گئی۔ مقامی امیگریشن معائنہ سٹیشن کے مطابق اس اقدام کا مقصد چین اور وسطی ایشیا کے درمیان تجارتی رسد کو بہتر بنانا ہے۔

چین کے مغرب میں واقع سب سے آخری زمینی بندرگاہ ہونے کے ناطے ایرکیشتم کرغزستان کے لئے ایک اہم دروازے اور وسطی و مغربی ایشیا کے لئے تجارتی مرکز کا کردار ادا کرتی ہے جہاں سرحد پار سرگرمیوں میں تیزی اور نقل و حمل کی مانگ میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

24 گھنٹے کام کے اس نظام کی کامیابی کے لئے ایرکیشتم امیگریشن معائنہ سٹیشن نے شفٹوں کے ردوبدل کے ذریعے عملے کی تعیناتی کو بہتر بنایا ہے اور مال بردار گاڑیوں کے لئے "آمد پر جانچ”  کا نظام نافذ کیا ہے جو سلامتی اور اثر انگیزی کے درمیان توازن قائم کرتا ہے۔

کاشغر میں قائم سنکیانگ جیوجیوشی انٹرنیشنل ٹریڈ کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین جیانگ ژی دونگ نے کہا کہ یہ نظام کارگو کی صلاحیت میں نمایاں بہتری لائے گا، سامان کی نقل و حمل کے اخراجات کم کرے گا، بندرگاہ کی سرگرمیوں کو مزید متحرک کرے گا اور غیر ملکی تجارت کی صلاحیت کو اجاگر کرے گا۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں سال ایرکیشتم بندرگاہ پر آمدورفت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جہاں سے اتوار تک ایک لاکھ 5 ہزار 800 سے زائد سفر ہوئے اور98 ہزار 500 گاڑیوں کی آمد ہوئی جو گزشتہ سال سے بالترتیب 80 فیصد اور 79 فیصد زائد ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!