چین کے جنوب مشرقی صوبے فوجیان کی مِن ہو کاؤنٹی میں لوگ دریائے دازہانگ میں ڈریگن بوٹ ریس دیکھ رہے ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین میں 2025 کے ڈریگن بوٹ میلے کی تعطیلات کے دوران باکس آفس کی آمدنی 40کروڑ یوآن (تقریباً 5کروڑ 56 لاکھ 70 ہزار امریکی ڈالر) سے تجاوز کرگئی جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔
گرمیوں کی بڑی فلم "مشن امپاسیبل دی فائنل ریکننگ” جو طویل عرصے سے جاری ہالی وڈ ایکشن سلسلے کی 8ویں قسط ہے، اس وقت تعطیلات کے باکس آفس چارٹ میں سرفہرست ہے۔ پیر کی دوپہر 12 بج کر 47 منٹ تک اس فلم نے تقریباً 16 کروڑ 53 لاکھ 10 ہزار یوآن کمائے۔
چونکہ اس سال ڈریگن بوٹ میلہ بین الاقوامی یوم اطفال کے موقع پر منایا گیا ہے، اس لئے تعطیلات کے دوران ریلیز ہونے والی فلموں میں متعدد خاندان دوست اور بچوں کے لئے موزوں اینیمیٹڈ فلمیں شامل ہیں جس نے ملک بھر کے ناظرین کو خوب محظوظ کیا۔
ڈریگن بوٹ میلہ جو دوانوو میلہ بھی کہلاتا ہے، چینی قمری کیلنڈر کے 5ویں مہینے کے 5ویں دن منایا جاتا ہے۔اس سال یہ 31 مئی کو منایا گیا جبکہ تعطیلات 31 مئی سے 2 جون تک جاری رہیں۔
