اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستاناقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف وزارتوں کیلئے اربوں روپے کی تکنیکی ضمنی...

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف وزارتوں کیلئے اربوں روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹس منظور کر لیں

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں مختلف محکموں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹس منظور کر لی گئیں  جبکہ آئی ایس پی آر کی تکنیکی اپ گریڈیشن کے لیے بھی خصوصی گرانٹ منظور کر لی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  ای سی سی اجلاس میں وزارت خزانہ کے لیے 1.259 ارب روپےکی تکنیکی گرانٹ منظور کر لی گئی ہے ، یہ رقم گندم کےبیج کی نقد ادائیگی پروگرام کے غیر استعمال شدہ فنڈزکی مد میں سندھ کو دی جائے گی۔

وزارت خزانہ کے لیے 5.6 ارب روپے کی تکنیکی گرانٹ منظور کی گئی ہے یہ فنڈز اے ڈی بی کے خواتین کی شمولیت کے منصوبے کیلئے روپے کے مساوی رقم کی فراہمی پر خرچ ہوں گے۔

وزارت داخلہ و انسدادِ منشیات کے لیے 23 کروڑ کی گرانٹ منظور کر لی گئی ہے جو کہ رقم سول آرمڈ فورسز کی اضافی مالی ضروریات کے لیے فراہم کی جائے گی۔

اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ وزارت داخلہ و انسدادِ منشیات کے لیے 6 کروڑ 40 لاکھ کی گرانٹ ، وزارتِ پارلیمانی امور کے لیے پانچ کروڑ کی ، پیٹرولیم ڈویژن کے لیے 9 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری دیدی گئی ہے ۔رقم صوبہ پنجاب میں گیس اسکیموں کے نفاذ کے لیے دی جائے گی۔

غربت کے خاتمے و سماجی تحفظ کے لیے 10 کروڑ روپے ،  وزارت اطلاعات کے لیے 1 ارب 88 کروڑ کی تکنیکی گرانٹ منظورہو گئی ہے ، رقم اشتہاری واجبات اور دیگر اخراجات کی ادائیگی کے لیے دی جائےگی۔

وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات کے لیے 2.150 ارب روپے ، وزارت دفاع کے لیے 1.70 ارب روپے کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری کی گئی ہے ۔رقم آئی ایس پی آرکی تکنیکی اپ گریڈیشن کے لیے دی جائے گی جبکہ وزارتِ داخلہ و انسدادِ منشیات کے لیے 40 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کر لی گئی ۔

اقتصادی امور ڈویژن کے لیے 40.34 ارب روپے کی تکنیکی گرانٹ منظور کر لی گئی ہے ، رقم مالی سال 25-2024 کے نظرثانی شدہ قلیل مدتی غیر ملکی قرضوں کی واپسی کیلئے دی جائےگی ۔

وزارت قانون و انصاف کے لیے 22 لاکھ روپے سے زائد کی گرانٹ منظور  کی گئی ہے جو کہ اسلام آباد میں ضلعی عدالتوں کے قیام سے متعلق منصوبے پر خرچ ہو گی۔

وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کیلئے ساڑھے27 لاکھ  روپے  ، پاور ڈویژن کے لیے 75 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری کی گئی ہے جو کہ وزیراعظم کے یوتھ اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام  اور  ترقیاتی اخراجات کے لیے دی جائے گی۔

وزارتِ داخلہ کے لیے 1.2 ارب روپے کی ایک اور تکنیکی گرانٹ منظور کی گئی ہے یہ رقم شنگھائی تعاون تنظیم کےرکن ممالک کے سربراہان کے 23 ویں اجلاس کے انعقاد کیلئے دی جائے گی۔

وزارت امورِ کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے 14 ملین روپے ، وزارت خزانہ کے لیے 294 ملین روپے کی گرانٹ منظور کر لی گئی ہے ۔

1145 میگاواٹ کراچی نیوکلیئر پلانٹ یونٹ 2 اور 3 کیلئے سہ  فریقی پاور پرچیز معاہدے کی منظوری بھی دیدی گئی ہے تاہم پیٹرولیم ڈویژن کی طرف سے مشکے،تھلیاں،تاروجبہ وائٹ آئل پائپ لائن سےمتعلق سمری موخر کر دی گئی ہے ۔

ای سی سی نے پاور ڈویژن کی جانب سے پیش کردہ سمری کی منظوری دیدی ہے ۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!