پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں پولنگ سٹیشن پر ایک شہری صدارتی انتخاب کے دوران ووٹ ڈالتے ہوئے-(شِنہوا)
وارسا(شِنہوا)اپوزیشن جماعت لا اینڈ جسٹس(پی آئی ایس) پارٹی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کارول ناوروکی نے پولینڈ کا صدارتی انتخاب جیت لیا ہے۔
پولش نیشنل الیکٹورل کمیشن(پی کے ڈبلیو) کی سرکاری ویب سائٹ پر ناوروکی کے نام کے آگے "دوسرے مرحلے میں کامیاب” لکھا ہے۔
ناوروکی ایک مورخ اور پولینڈ کے انسٹیٹیوٹ آف نیشنل ریمیمبرنس کے سربراہ بھی ہیں۔ انہوں نے صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں 50.89 فیصد ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مد مقابل حکمران جماعت سول کولیشن(کے او) کے امیدوار اور وارسا کے میئر رافال ٹرزاسکوسکی نے 49.11 فیصد ووٹ حاصل کئے۔
یہ ناوروکی کی پہلی صدارتی انتخابی مہم تھی جو ابتدا سے ہی مشکل رہی۔ وہ اتوار کی شام کو ابتدائی ایگزٹ سروے سمیت رائے عامہ کے جائزوں میں مسلسل ٹرزاسکوسکی سے پیچھے تھے۔
1983 میں گڈانسک میں پیدا ہونے والے ناوروکی موجودہ صدر آندریج دودا کی جگہ سنبھالیں گے جن کی دوسری اور آخری مدت صدارت 6 اگست کو ختم ہو رہی ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link