اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلحماس نے غزہ میں امن مذاکرات کے نئے دور کے آغاز کے...

حماس نے غزہ میں امن مذاکرات کے نئے دور کے آغاز کے لئے آمادگی ظاہر کردی

غزہ شہر پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد فلسطینی تباہ شدہ عمارتوں کے باہر موجود ہیں-(شِنہوا)

غزہ، بیت المقدس(شِنہوا)حماس نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے بالواسطہ مذاکرات کے آغاز کے لئے فوری طور پر تیار ہے۔

حماس نے ایک پریس بیان میں قطر اور مصر کی جانب سے جنگ بندی کے معاہدے کی کوششوں کو سراہا۔

تحریک نے کہا کہ وہ دوسرے فریق کے ساتھ تصفیہ طلب معاملات پر بات چیت کی غرض سے فوری طور پر بالواسطہ مذاکرات کے نئے دور کے آغاز کے لئے تیار ہیں۔

حماس نے کہا کہ مذاکرات کا مقصد غزہ میں جاری "انسانی المیے” کا خاتمہ، فلسطینی عوام تک امداد کی فراہمی کو یقینی بنانا اور مستقل جنگ بندی کے ساتھ ساتھ غزہ کی پٹی سے اسرائیلی افواج کی مکمل واپسی کو یقینی بنانا ہے۔

اس اعلان پر اسرائیلی فریق کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

تاہم اسرائیلی دفاعی افواج کے جاری کردہ بیان کے مطابق اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال ضمیر نے غزہ کی پٹی کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں زمینی کارروائی کو مزید وسیع کرنے کا حکم دیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ یہ کارروائیاں اُس وقت تک جاری رہیں گی جب تک اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی اور حماس کی فیصلہ کن شکست کے مطلوبہ حالات پیدا نہیں ہو جاتے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!