اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں ڈریگن کشتی میلے کے دوران بین العلاقائی سفر میں 10.8...

چین میں ڈریگن کشتی میلے کے دوران بین العلاقائی سفر میں 10.8 فیصد اضافہ

چین کے شمالی شہر تیانجن کے ضلع شی چھنگ کے قصبے یانگ لیو چھنگ کے ہوئی آئی فارم میں بچے اور ان کے والدین ڈریگن کشتی میلے کے موقع پر کھیل کھیلتے ہوئے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین میں ڈریگن کشتی میلے کے دوران بین العلاقائی سفر میں 10.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

چینی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق چھٹیوں کے پہلے دن ہفتہ کے روز 23 کروڑ 9لاکھ 70 ہزار سے زائد بین العلاقائی سفر کئے گئے۔

وزارت ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ سڑک کے ذریعے کئے گئے سفر کا حصہ سب سے زیادہ رہا جس میں تقریباً 20 کروڑ 99 لاکھ 90 ہزار سفر شامل تھے جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 11.3 فیصد زائد ہیں۔

ریلوے کے ذریعے کئے گئے مسافر دوروں کی تعداد تقریباً ایک  کروڑ 81 لاکھ 20 ہزار رہی جو گزشتہ سال سے5 فیصد زائد ہیں جبکہ بحری راستوں سے9 لاکھ 59 ہزار مسافروں نے سفر کیا جس میں پچھلے سال کے مقابلے میں 21.3 فیصد اضافہ ہوا۔

فضائی راستے کے ذریعے 19 لاکھ 11 ہزار مسافروں نے سفر کیا جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے برابر رہا۔

ڈریگن بوٹ فیسٹیول جسے دوان وو فیسٹول بھی کہا جاتا ہے، چینی قمری کیلنڈر کے 5ویں مہینے کی پانچویں تاریخ کو منایا جاتا ہے۔ اس سال یہ تہوار 31 مئی کو منایا گیا اور اس کی تعطیلات 31 مئی سے 2 جون تک جاری رہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!