چین کی وزارت تجارت اور4 دیگر محکموں نے 2025 کے لیے الیکٹرک بائی سائیکل ٹریڈ ان پروگرام کے لیے نئی پالیسیوں کا اعلان کیا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) وزارت تجارت نے کہا ہے کہ چین کے صارف اشیا تبادلہ پروگرام نے اس سال کے پہلے 5ماہ میں 11 کھرب یوآن (تقریباً 153.1 ارب امریکی ڈالر) مالیت کی فروخت کی ہے۔
وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ تک ملک گیر ٹریڈ انز سے لین دین میں تیزی ہوئی جس میں 41 لاکھ20ہزار گاڑیاں، 7کروڑ76 لاکھ20 ہزار یونٹ گھریلو آلات اپلائنسز اور 5کروڑ66لاکھ30ہزاریونٹ ڈیجیٹل مصنوعات جیسے موبائل فون شامل ہیں۔
وزارت کے مطابق یہ پروگرام چین کی مقامی مانگ کو بڑھانے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے،اس نے ملک کے صارفین کے اخراجات میں مسلسل بحالی کو فروغ دیا ہے۔
مارچ 2025 میں جاری کردہ حکومتی ورک رپورٹ میں کھپت کو بڑھانا اس سال کے کاموں میں سب سے اہم ترجیح کے طور پر درج کیا گیا تھا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی کھپت کی طاقت کا ایک اہم اشارہ صارف اشیا کی پر چون فروخت 2025 کے پہلے چار ماہ میں گزشتہ سال کی نسبت 4.7 فیصد بڑھی جو سال کی پہلی سہ ماہی میں ریکارڈ کی گئی 4.6 فیصد کی شرح نمو سے تیز ہے۔
