چین کے شمال مشرقی صوبے جی ِلین کے شہر چھانگ چھن میں 17ویں چائنہ چھانگ چھن انٹرنیشنل آٹو موبائل ایکسپو میں لوگ شرکت کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت صنعت اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی(ایم آئی آئی ٹی) نے کہا ہےکہ ملک کی آٹو انڈسٹری میں انوو لوشن طرز کے مقابلے سے نمٹنے کے لیے کوششیں تیز کی جائیں گی۔
وزارت نے ایک منصفانہ اور منظم مارکیٹ ماحول کی حفاظت اور نگرانی مضبوط بنانے کا عزم بھی ظاہر کیا۔
یہ اعلان چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز (سی اے اے ایم) کے اس اقدام کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کمپنیوں سے منصفانہ مقابلے کو برقرار رکھنے اور صنعت کی مثبت ترقی کو فروغ دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
وزارت کے ایک اہلکار کے مطابق اس کےجواب میں ایم آئی آئی ٹی نے اس تجویز کی حمایت کا اظہار کیا اور خبردار کیا کہ حالیہ بے ترتیب قیمتوں کی جنگوں نے معمول کے کاروباری آپریشنز کو نمایاں طور پر متاثر کیا ہے اور صنعت کی مثبت اور پائیدار ترقی کے لیے خطرہ پیدا کر دیا ہے۔
اہلکار نے نشاندہی کی کہ اگرچہ وزارت کاروباری اداروں کو تکنیکی اور انتظامی اختراعات کے ذریعے پیداواری لاگت کو کم کرنے اور صارفین کو اعلیٰ معیار اور کم لاگت والی مصنوعات فراہم کرنے کی ترغیب دیتی ہے لیکن انہوں نے زور دیا کہ بے ترتیب قیمتوں میں کٹوتی تحقیق اور ترقی میں سرمایہ کاری کو نقصان پہنچاتی ہے، مصنوعات اور خدمات کے معیار کو ختم کرتی ہے اور یہاں تک کہ صارفین کے حقوق کو نقصان پہنچانے والے حفاظتی مسائل کا باعث بھی بن سکتی ہے۔
اہلکار نے کہا کہ ایسا مقابلہ انوو لوشن کی ایک بہترین مثال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ وقت کے ساتھ ساتھ صنعت کی ترقی کے لیے رفتار کو صرف کمزور کرے گا۔اہلکار نے خبردار کیا قیمتوں کی جنگ میں نہ کوئی جیتتا ہے اور نہ ہی اس میں کوئی مستقبل ہوتا ہے۔
اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایم آئی آئی ٹی آٹو سیکٹر میں انوو لوشن طرز کے مقابلے کو روکنے کی کوششوں میں تیزی لائے گی۔
