پیر, اگست 18, 2025
تازہ ترینشنگھائی ڈزنی ریزورٹ نے تمباکو نوشی کے قواعد و ضوابط سخت کر...

شنگھائی ڈزنی ریزورٹ نے تمباکو نوشی کے قواعد و ضوابط سخت کر دیے

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں واقع شنگھائی ڈزنی ریزورٹ میں مکی ماؤس کے سر کی شکل والی لالٹینز نظر آرہی ہیں۔(شِنہوا)

شنگھائی (شِنہوا)  شنگھائی ڈزنی ریزورٹ نے تمباکو نوشی پر قابو پانے کے نئے اقدامات کا ایک سلسلہ نافذ کر دیا ہے ۔

ریزورٹ کے مطابق ان اقدامات میں تمباکو نوشی کے لیے مخصوص علاقوں کی تعداد کو کم کرنا،تمباکو نوشی کی ممانعت کے نشانات میں اضافہ کرنا اور عملے کے ارکان کے لیے تمباکو نوشی کے کنٹرول پروٹوکول کے بارے میں تربیت کو بڑھانا شامل ہے۔

ریزورٹ میں تمباکو نوشی کے لیے مخصوص 24 علاقوں کو ختم کر دیا گیا ہے جس سے مجموعی تعداد میں تقریباً نصف کمی واقع ہوئی ہے ،شنگھائی ڈزنی لینڈ کے اندر تمباکو نوشی کے لیے مخصوص علاقوں کی تعداد کو کم کر کے صرف 11 کر دیا گیا ہے۔

تمباکو نوشی کے علاقوں کو زیادہ ٹریفک والے زونز اور اہم راستوں سے دور منتقل کرنے کے لیے بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں جن میں خوش آمدید کے حوالے سے مقامات اور پریڈ کے راستوں کے قریب کی جگہیں شامل ہیں۔ اس تبدیلی کا مقصد  یہ ہے کہ مہمانوں کو دوسروں کے دھوئیں کا کم سے کم سامنا ہو۔

تمباکو نوشی کی ممانعت کے 2ہزار800 نشانات اہم مقامات پر لگائے گئے ہیں جس میں اہم داخلی اور خارجی راستے، کھانے کے مقامات اور دیگر زیادہ ٹریفک والے مقامات شامل ہیں۔

 ان نشانات میں ای-سگریٹ کے نشانات بھی شامل ہیں تاکہ تمباکو کی مصنوعات کی ان اقسام کی واضح نشاندہی کی جا سکے جن پر پابندی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!