اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین حیاتیاتی تحفظ کے عالمی نظام میں سرگرم اور اہم کردار ادا...

چین حیاتیاتی تحفظ کے عالمی نظام میں سرگرم اور اہم کردار ادا کرنے والا ملک ہے، چینی وفد

چین کے جنوب مغربی خودمختار علاقے شی ژانگ کی بومی کاؤنٹی میں واقع میدوئی گلیشیئر کے دامن میں آباد میدوئی گاؤں نظر آرہا ہے۔(شِنہوا)

دوشنبے (شِنہوا) چین کے ایک وفد نے جمعہ سے ہفتہ تک تاجکستان کا دورہ کیا اور گلیشیئرز کے تحفظ سے متعلق اعلیٰ سطح بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی۔

وفد کی قیادت چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کی نائب چیئرپرسن اور شنگھائی تعاون تنظیم کے اچھی ہمسائیگی، دوستی اور تعاون کمیشن کی چیئرپرسن شین یوئے یوئے نے کی۔

 انہوں نے تاجک صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی، پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے اسپیکر فیض علی عیدی زادہ کے ساتھ بات چیت کی اور ہیلتھ ایکسپریس چائنہ-تاجکستان بلائنڈنیس پریوینشن سینٹر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

چین کے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے علی رحمان کو نیک خواہشات پہنچاتے ہوئے شین نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی میں نئے دور میں چین اور تاجکستان کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری اچھی رفتار سے ترقی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین تاجکستان کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کرنے اور چین-تاجکستان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر میں ٹھوس پیش رفت کو آگے بڑھانے کی خاطر کام  کرنے کے لیے تیار ہے۔

شین نے کہا کہ چین حیاتیاتی تحفظ اور گلیشیئرز کے تحفظ کے عالمی نظام میں سرگرم طور پرشریک اور اہم کردار ادا کرنے والا ملک ہے اور وہ تمام فریقین کے ساتھ مل کر مشترکہ لیکن مختلف نوعیت کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے تیار ہےتاکہ ایک صاف اور خوبصورت دنیا تعمیر کی جا سکے۔

شین سے شی کو اپنی مخلصانہ نیک خواہشات پہنچانے کی درخواست کرتے ہوئے رحمان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ تاجکستان بیلٹ اینڈ روڈ کے اعلیٰ معیار کے تعاون میں فعال طور پر حصہ لیتا ہے۔شی کی طرف سے تجویز کردہ 3 بڑے عالمی اقدامات کی پختگی سے حمایت کرتا ہے اور چین-وسطی ایشیا میکانزم کی تعمیر کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے کا عہد کر تاہے۔

انہوں نے چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے سمیت مسائل پر بین الاقوامی تعاون کو گہرا کرنے کے لئےکام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!