اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلحماس امریکی ایلچی کا غزہ جنگ بندی معاہدہ قبول کرے ورنہ تباہ...

حماس امریکی ایلچی کا غزہ جنگ بندی معاہدہ قبول کرے ورنہ تباہ کردیں گے،اسرائیل کی دھمکی

شمالی غزہ کی پٹی کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فضائی حملے کے بعد دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں-(شِنہوا)

بیت المقدس(شِنہوا)اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کٹز نے حماس کو خبردار کیا ہے کہ وہ امریکی خصوصی نمائندے برائے مشرق وسطیٰ سٹیو وٹکوف کی جانب سے پیش کردہ غزہ جنگ بندی معاہدہ قبول کرے ورنہ انہیں تباہ کر دیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  وٹکوف کی تجویز میں 2 مراحل میں 10 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور 18 لاشوں کی حوالگی شامل ہے، جس کے بدلے میں غزہ میں 60 دن کی جنگ بندی ہوگی، ساتھ ہی اسرائیل کی جانب سے ایک ہزار 236 فلسطینی قیدیوں اور نظربند افراد کی رہائی اور 180 فلسطینیوں کی لاشوں کو حوالے کرنابھی شامل ہوگا۔

اسرائیل کٹز نے اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں اپنی کارروائیوں کو بھرپور طاقت کے ساتھ جاری رکھا ہوا ہے اوربڑے پیمانے پر فضائی، زمینی اور سمندری حملے کئے جا رہے ہیں تاکہ ہر علاقے میں پیش قدمی کرنے والی افواج کے داخلے کی تیاری کے دوران ہمارے فوجیوں کو زیادہ سے زیادہ تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جمعرات سے اس کی فضائیہ اور زمینی افواج غزہ کی پٹی میں درجنوں اہداف پر حملے کر چکی ہیں جن کے نتیجے میں دہشت گردوں کو ختم کیا گیا، ہتھیاروں، دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے اور زیر زمین تنصیبات کو تباہ کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ فوجی کارروائیوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں پر راکٹ سے چلنے والے 2 گرینیڈ فائر کئے گئے، جن سے 3 فوجی معمولی زخمی ہوئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!