اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین اور ویتنام کے درمیان ریل سروس بحال، مسافروں کا خیرمقدم

چین اور ویتنام کے درمیان ریل سروس بحال، مسافروں کا خیرمقدم

پانچ سال کی معطلی کے بعد، چین اور ویتنام کے درمیان بین الاقوامی مسافر ریلوے سروس بحال کر دی گئی ہے،  اتوار کے روز نانِنگ سے ہنوئی کے لیے ایک ٹرین روانہ کی گی۔

اسٹینڈ اپ 1 (انگریزی): ہوانگ کائی یِنگ، نمائندہ شنہوا
"میں جنوبی چین کے گوانگسی صوبے کے نان نِنگ ریلوے اسٹیشن پر کھڑا ہوں، جہاں ایک ٹرین آج نا نِنگ سے روانہ ہو کر ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی کے لیے سفر شروع کرنے کے لئے تیار ہے۔”

نا نِنگ سے ہنوئی تک بین الاقوامی ٹرین روزانہ چلتی ہے۔ یہ نا نِنگ سے شام 6:05 بجے روانہ ہو کر اگلے دن صبح 6:30 بجے ہنوئی پہنچتی ہے۔ واپسی کی ٹرین ہنوئی سے رات 10:20 بجے روانہ ہوتی ہے اور اگلے دن صبح 10:06 بجے نانِنگ پہنچتی ہے۔
مسافر اس راہ داری پر بہت پرجوش ہیں، جس سے توقع کی جا رہی ہے کہ ویتنام اور دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کے درمیان اقتصادی اور عوامی روابط کو فروغ ملے گا۔

ساوٴنڈ بائٹ 1 (چینی): تانگ پیاؤ، چینی مسافر
"مجھے فخر ہے  کہ میں اس ٹرین میں سفر کر رہا ہوں، جو پانچ سال کے وقفے کے بعد  اس سروس کی بحالی کا پہلا سفر ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں ایسی مزید ٹرینیں چلائی جائیں گی۔”

ساوٴنڈ بائٹ 2 (ویتنامی): فام تھی تھو ہویَن، ویتنامی مسافر
"ٹرین میں قدم رکھتے ہی مجھے اس کی صفائی اور نظم و ضبط  بہت پسند آئی ہے۔ مجموعی طور پر ایسا محسوس ہوا جیسے میں اپنے گھر میں ہوں۔ اگلی بار چین جانے کے لیے  میں کسی اور ٹرانسپورٹ کے بجائے ٹرین کا انتخاب کروں گی۔”

ساوٴنڈ بائٹ 3 (انگریزی): جارجیو، اطالوی مسافر
"یہ ٹرین واقعی شاندار ہے، مجھے بہت پسند آئی۔ نہایت صاف ستھری اور آرام دہ ہے، اس کا سفر بہت خوشگوار محسوس ہواہے۔”

ویٹنام ریلوے کارپوریشن کے نائب جنرل ڈائریکٹر نگوین چن نام نے ٹرین سروس کی بحالی کو "قابلِ فخر اور خوشی کا دن” قرار دیا ہے۔

ساوٴنڈ بائٹ 4 (ویتنامی):  نگوین چن نام ، ڈپٹی جنرل ڈائریکٹر، ویتنام ریلوے کارپوریشن
"ہمیں پورا یقین ہے کہ یہ ٹرین دونوں ممالک کے عوام کی ضروریات کو بخوبی پورا کرے گی۔ ہمارا ماننا ہے کہ ویتنام اور چین کے درمیان بین الاقوامی مسافر ٹرین دونوں ممالک کی دوستی اور تعاون کی علامت ہے۔”

اسٹینڈ اپ 2 (انگریزی): نوین فُؤنگ نگان، شِنہوا نمائندہ، ہنوئی
"جیسا کہ ہم نے ابھی سنا، یہ ٹرین صرف مسافروں کو نہیں بلکہ ان کی کہانیاں، تعلقات اور نئی امیدیں بھی اپنے ساتھ لے کر چلتی ہے۔ ہنوئی سے ناننگ تک بین الاقوامی ریل سروس کی بحالی دونوں قریبی ہمسایہ ممالک کے درمیان تعاون کی علامت ہے۔”

نا نِنگ، چین ، ہنوئی سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!