پیر, جولائی 28, 2025
پاکستانڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کے لیے پاکستانی حکام کے امریکا آنے کی...

ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کے لیے پاکستانی حکام کے امریکا آنے کی تصدیق کردی

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستانی نمائندے آئندہ ہفتے امریکا آرہے ہیں،جنوبی ایشیائی ملک ٹیرف سے متعلق معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔

جوائنٹ بیس اینڈریوز پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نےکہا کہ وہ بھارت اور پاکستان دونوں کے ساتھ کام کررہے ہیں،امریکا اس وقت بھارت سے ڈیل کرنے کے بہت قریب ہے جبکہ پاکستانی نمائندے آئندہ ہفتے امریکا آرہے ہیں۔

صدر نےکہا پاکستان اور بھارت کے ساتھ ڈیل پر فخر ہے،میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ روکی،لڑائی جوہری تنازع میں تبدیل ہوسکتی تھی،دونوں ممالک سے کہا ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے والوں کے ساتھ تجارت نہیں کریں گے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق پاکستان کو برآمدات پرامریکا کی جانب سے 29 فیصد ٹیرف کا سامنا ہےکیونکہ پاکستان کا تجارتی سرپلس 3ارب ڈالر ہے،جبکہ بھارت کو امریکا شپمنٹ پر 26 فیصد ٹیرف کا سامنا ہے۔

اس سے قبل وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا امریکی تجارتی نمائندے سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے،دونوں فریقین نے باہمی امور پر تبادلہ خیال کرت ہوئےآئندہ چند ہفتے میں تکنیکی سطح پر بات چیت پر اتفاق کیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے قبل بھی پاک بھارت جنگ بندی کا سہرا اپنے سر لیتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرائی۔

دوسری جانب بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں امریکی کوششوں کا سرے سے انکار کیا تھا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!