مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے فوج کے داخلی نظم، ضابطہ اخلاق اور فوجی تشکیل سے متعلق 3ضوابط جاری کرنے کے احکامات پر دستخط کر دیے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے فوجی سائنسی تحقیق کے ایوارڈ دینے کے بارے میں قواعد و ضوابط جاری کرنے کے ایک حکم پر دستخط کیے ہیں۔
یکم جولائی سے نافذ العمل ہونےوالی اس نئی دستاویز کا مقصد سائنس و ٹیکنالوجی کے ذریعے مسلح افواج کو مضبوط بنانے کی حکمت عملی پر عملدرآمد اور فوجی سائنسی تحقیق کو ایوارڈ دینے کے عمل کو منظم کرناہے۔
یہ قواعد و ضوابط قومی اور فوجی اسٹریٹجک اہداف کے مطابق ایک منظم ایوارڈ نظام قائم کرتے ہیں۔ اس کی اہم خصوصیات میں جنگی مئوثریت کو واحد معیار کے طور پر ترجیح دینا، ایوارڈ کی نامزدگی اور جائزہ کے طریقہ کار کو بہتر بنانا اور نظم و ضبط اور رازداری پر نگرانی کو مضبوط بنانا شامل ہے۔
توقع ہے کہ یہ قواعد و ضوابط فوجی تحقیق میں اختراع کی صلاحیت کو بڑھائیں گے، دفاعی ٹیکنالوجی میں پیش رفت کو تیز کریں گے اور نئے دور میں ایک مضبوط فوج کی تعمیر کے مقصد کے لیے اعلیٰ معیار کی سائنسی مدد فراہم کریں گے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link