اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلموریطانیہ اور چین نے خوراک ذخیرہ کرنے کے معاہدے پر دستخط کر...

موریطانیہ اور چین نے خوراک ذخیرہ کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دیے

موریطانیہ کے گاؤں ایدینی میں موریطانیہ کے لائیوسٹاک ڈیمانسٹریشن سنٹر کے ڈائریکٹر ژانگ ہونگ این مویشیوں کو چارہ ڈال رہے ہیں-(شِنہوا)

نواکشوط(شِنہوا)نواکشوط میں قائم چینی سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ چین اور موریطانیہ نے خوراک کے تحفظ اور ذخیرہ کرنے کے یونٹ کے امکاناتی مطالعے کے حوالے سے ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔

چین کی مالی معاونت سے تعمیر کی جانے والی مستقبل کی اس سہولت میں 3 کروڑ ٹن مواد ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی۔

موریطانیہ میں چین کے سفیر تھانگ ژونگ ڈونگ نے موریطانیہ کے بجٹ کے وزیر مملکت کوڈیورو موسیٰ این گوینور کے ساتھ یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب میں کہاکہ چین-موریطانیہ تعاون، خاص طور پر زراعت اور خوراک کے تحفظ کے شعبوں میں یہ ایک نیا اہم قدم ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ یہ منصوبہ موریطانیہ کی خوراک کی مصنوعات ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کو مضبوط کرے گا، جو خوراک کا تحفظ یقینی بنانے اور آبادی کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے ایک ضروری عمل ہے۔

سفیر نے کہا کہ چین اس موقع سے فائدہ اٹھا کر موریطانیہ کے ساتھ زرعی اور ترقیاتی شعبوں میں عملی تعاون کو مزید فروغ دے گا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید اعلیٰ سطح تک لے جانے کے لئے کام کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!