اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں امریکی مریض طبی سہولیات سے متاثر

چین میں امریکی مریض طبی سہولیات سے متاثر

62 سالہ امریکی شہری ولیم جارج فریڈی گزشتہ چھ ماہ سے کھانے کے بعد پیٹ کے درد میں مبتلا تھے۔ رواں سال وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ چین آئے تاکہ دوستوں سے ملاقات اور کاروباری معاملات نمٹا سکیں۔ اس دوران دوستوں کے مشورے پر انہوں نے چھونگ چھنگ میں طبی امداد حاصل کی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): شین نان، معالج، فرسٹ ایفیلی ایٹڈ اسپتال، چھونگ چھنگ میڈیکل یونیورسٹی

"چینی طب پر اعتماد کی وجہ سے مسٹر فریڈی اپنی اہلیہ کے ساتھ یہاں آئے ہیں۔ انہیں ہمارے بین الاقوامی وی آئی پی شعبے میں داخل کیا گیا تو ہم نے ان کی حالت جانچنے کے لیے کئی ٹیسٹ اور معائنے کیے ہیں۔ پیٹ کے درد کے لیے ہم نے معدے کے ماہرین کو بلایا اور یہ فیصلہ کیا کہ ان کا الٹراساؤنڈ کی رہنمائی میں اینڈوسکوپی کی جائے۔ ساتھ ہی ہم نے ان کے معدے کی سوزش کے علاج کے لیے دوا بھی دی ہے۔ چنانچہ چار دن کی جانچ اور علاج کے بعد مسٹر فریڈی کا درد مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): یوان ینگ، سربراہ، بین الاقوامی طبی شعبہ، فرسٹ ایفیلی ایٹڈ اسپتال، چھونگ چھنگ میڈیکل یونیورسٹی

"چونکہ بین الاقوامی مریض غیر ممالک میں طبی عمل سے واقف نہیں ہوتے اور اکثر زبان کا مسئلہ بھی ہوتا ہے، ہم پیشہ ورانہ اور معیاری طبی خدمات فراہم کرتے ہیں۔ ہمارے پاس سینئر ماہرین کی ٹیم، ایک مؤثر طبی نظام، اور مکمل غیر ملکی زبان کی معاونت موجود ہے جس میں مشاورت، معائنے اور سرجری شامل ہیں۔ ہمارا مقصد اعلیٰ معیار کی طبی دیکھ بھال فراہم کرنا ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): ولیم جارج فریڈی، امریکی شہری

"میرا یہاں کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے۔ مجھے سب کچھ بہت پسند آیا ہے۔ میرے مسائل کا خیال رکھا گیا ہے، اس لیے میں بہت خوش ہوں۔ مجھے لبلبے کا مسئلہ تھا، لیکن معدے کا بھی مسئلہ تھا اور آپ لوگوں نے اسے ٹھیک کر دیا ہے۔ اب کھانے کے بعد درد نہیں ہوتا، تو میں بہت مطمئن ہوں۔ میں کہوں گا کہ آپ لوگ بہت پیشہ ور ہیں۔ آپ سب نے میرا خیرمقدم کیا ہے۔ یہاں زیادہ تر لوگ انگریزی بولتے ہیں، جس سے مجھے کافی آسانی ہوئی ہے۔ شروع میں کچھ گھبراہٹ تھی، لیکن آپ لوگوں نے مجھے یہاں خوش آمدید کہا، جس سے میں بہت خوش ہوں۔”

چھونگ چھنگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!