چینی صدر شی جن پھنگ آستانہ میں اپنے قازق ہم منصب قاسم جومارت توکایف سے مصافحہ کرتے ہوئے-(شِنہوا)
آستانہ(شِنہوا)چین-وسطی ایشیا میڈیا تعاون فورم 2025 قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقد ہوا جس کا مرکزی موضوع ’’مشترکہ مستقبل کے حامل قریبی چین-وسطی ایشیا معاشرے کی تعمیر‘‘ تھا۔
قازق صدر قاسم جومارت توکایف نے فورم کے لئے تہنیتی خط ارسال کیا۔
توکایف نے اپنے خط میں کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کو عالمی تعاون کے فروغ کے تزویراتی تصور کے طور پر وسیع پیمانے پر بین الاقوامی برادری کی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔
توکایف نے کہا کہ قازقستان چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنے کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔یہ فورم چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کو گہرا کرنے کے لئے اہم قدم ہے۔ یہ میڈیا کے شعبے میں باہمی اتفاق اور اعتماد کی بنیاد پر قائم اہم تقریب ہے جو شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لئے وقف ہے۔ میں فورم کی مکمل کامیابی اور فائدہ مند نتائج کی تمنا کا اظہار کرتا ہوں۔
شرکاء نے اس یقین کا اظہار کیا کہ میڈیا کے تبادلے چین اور وسطی ایشیا کے مابین تعلقات کا اہم جزو ہیں۔ چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے میڈیا اداروں کو وقت کے تقاضوں کو سمجھتے ہوئے تعاون کو وسعت دینی چاہیے، دوستانہ تعاون کی کہانیاں مشترکہ طور پر پیش کرنی چاہئیں اور مشترکہ مستقبل کے حامل قریبی چین-وسطی ایشیا معاشرے کی تعمیر کے لئے دانش اور قوت فراہم کرنی چاہیے۔
یہ فورم چین کے پیپلز ڈیلی اور قازق صدارتی ریڈیو اور ٹیلی ویژن انتظامیہ کے باہمی اشتراک سے منعقد کیا گیا۔
فورم میں چین اور وسطی ایشیائی ممالک سے 200 سے زائد میڈیا نمائندوں، حکام، ماہرین، سکالرز اور کاروباری نمائندوں نے شرکت کی۔
فورم کے دوران "چین-وسطی ایشیا میڈیا تعاون فورم فوٹو نمائش 2025” اور "بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے اعلیٰ معیار کے تعاون پر چین-وسطی ایشیا میڈیا مشترکہ انٹرویو” کی افتتاحی تقریبات بھی منعقد ہوئیں۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link