پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین میں ایک کروڑ 33 لاکھ طلبہ کالج میں داخلہ کے سالانہ...

چین میں ایک کروڑ 33 لاکھ طلبہ کالج میں داخلہ کے سالانہ امتحان میں شرکت کریں گے

چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے شہرتینگ ژو میں کالج میں داخلہ کے لئے امتحان میں شریک ایک طالبہ کو اس کی ماں گلدستہ دے رہی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 33 لاکھ 50 ہزار سے زائد طلبہ رواں سال 7 جون سے شروع ہونے والے کالج داخلہ کے قومی امتحان میں شرکت کریں گے۔ اس امتحان کو عام طور پر گاؤ کاؤ بھی کہا جاتا ہے۔

وزارت تعلیم کے مطابق یہ تعداد گزشتہ برس کے ایک کروڑ 34 لاکھ 20 ہزار امیدواروں کی ریکارڈ تعداد سے معمولی کم ہے۔

وزارت نے کہا ہے کہ مقامی حکام کو امتحان کا انتظام یقینی بنانے اور مکمل خدمات کی فراہمی کے لئے رہنمائی مہیا کی گئی ہے۔

امتحان کے دوران مجرمانہ سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ملک بھر میں خصوصی کارروائیاں بھی شروع کی گئی ہیں جن کا مقصد امتحان کے ماحول کو آن لائن اور آف لائن دونوں طرح سے پاک کرنا اور دھوکہ دہی کی مختلف اقسام کے خلاف کریک ڈاؤن کرنا ہے۔

موبائل فون کے ساتھ ساتھ سمارٹ گھڑیوں، بینڈ اور شیشوں جیسی ممنوعہ اشیاء پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے امتحانی مقامات پر سخت حفاظتی نگران انتظامات کئے جائیں گے۔

وزارت نے خدمات کے حوالے سے کہا ہے کہ مقامی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نقل و حمل، رہائش، حفظان صحت اور شور پر قابو پانے سے متعلق امور کو بہتر بنائیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!