غزہ شہر میں خوراک کی تقسیم کے مرکز سے فلسطینی شہری مفت کھانا لے رہے ہیں-(شِنہوا)
اقوام متحدہ(شِنہوا)چینی مندوب نے غزہ میں فوری اور پائیدار جنگ بندی اور علاقے میں جاری انسانی بحران کو کم کرنے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو تسونگ نے سلامتی کونسل میں کہا کہ 16 مئی سے اسرائیل غزہ میں اپنے فوجی حملوں میں شدت لا رہا ہے جس سے گنجان آباد علاقے مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں ۔ صرف گزشتہ 2 ہفتوں میں ایک ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
فو نے کہا کہ یہ سوال مسلسل پوچھے جاتے رہے ہیں کہ یہ تنازع کب ختم ہوگا؟ کیا اس تنازعے کے طریقہ کار کی کوئی حد نہیں؟ کیا فلسطینی عوام کو ایک بار پھر اپنا گھر بار کھونا پڑے گا؟
فو نے کہا کہ ایسے سوالات کے پیش نظر چین زور دیتا ہے کہ غزہ میں فوری اور پائیدار جنگ بندی میں مزید تاخیر نہیں کی جاسکتی اور اسرائیل کو تمام فوجی کارروائیاں فوری طور پر بند کر دینی چاہئیں۔
چینی نمائندے نے کہا کہ ملوث فریق پر نمایاں اثر و رسوخ رکھنے والے ملک کے طور پر امریکہ کو منصفانہ اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرتے ہوئے موثر اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ بین الاقوامی امن و سلامتی کی بحالی سلامتی کونسل کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ چین کونسل کی طرف سے موثر کارروائیوں کی حمایت کرتا ہے تاکہ پائیدار جنگ بندی اور انسانی بحران کے خاتمے کو یقینی بنایا جا سکے۔
فو نے کہا کہ چین عالمی برادری کے ساتھ مل کر غزہ میں جنگ بندی، انسانی بحران کے خاتمے، مسئلہ فلسطین کے جامع، منصفانہ اور دیرپا حل اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کی بحالی کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link