ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کے ترجمان چھِن بن ہوا بیجنگ میں پریس کانفرنس کررہے ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چینی مین لینڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین کی خودمختاری اور سرزمین کبھی تقسیم نہیں ہوئی اور یہ حقیقت کبھی تبدیل نہیں ہوئی کہ آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف ایک ہی چین کا حصہ ہیں۔
ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کے ترجمان چھِن بن ہوا نے تائیوان کے رہنما لائی چھنگ-تے کے حالیہ بیان پر ردعمل دیا جس میں انہوں نے آبنائے تائیوان کے آرپار اتحاد کا موازنہ "کارپوریٹ انضمام” سے کرتے ہوئے مین لینڈ کو "بڑی کمپنی” اور تائیوان کو "چھوٹی کمپنی” قرار دیا۔
لائی نے دعویٰ کیا کہ اگر مین لینڈ تائیوان کے ساتھ "انضمام” چاہتا ہے تو اسے ہی شرائط پیش کرنی چاہئیں نہ کہ تائیوان کو۔
چھِن نے کہا کہ قومی اتحاد کا حصول چینی ہم وطنوں کی مشترکہ خواہش اور چینی قوم کا ایک جائز مقصد ہے۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر مین لینڈ کے ایک چین کے اصول اور 1992 کے اتفاق رائے کو قائم رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
چھِن نے کہا کہ ہم تائیوان کی مختلف سیاسی جماعتوں، گروہوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ آبنائے تائیوان کے دونوں جانب تعلقات اور قومی اتحاد پر وسیع تبادلہ خیال اور گہرے مشاورتی عمل کے لئے تیار ہیں۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link