اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینامریکہ نےغیر ملکی طالبعلموں کے ویزہ انٹرویوز عارضی طور پر روک دئیے

امریکہ نےغیر ملکی طالبعلموں کے ویزہ انٹرویوز عارضی طور پر روک دئیے

یہ شِنہوا نیوز ہے۔

امریکی حکومت نے دنیا بھر میں اپنے سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو غیر ملکی طالبعلموں کے ویزہ انٹرویوز کا نیا شیڈول عارضی طور پر روکنے کی ہدایت کر دی ہے۔امریکی حکام اس پر غور کر رہے ہیں کہ امریکہ میں تعلیم کے خواہش مند تمام غیر ملکی طالبعلموں کے لئےسوشل میڈیا کی جانچ لازمی قرار دی جائے۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ منگل کے روز کے اس سرکاری مراسلے کی بنیاد پر کیا گیا ہے جس پر وزیر خارجہ مارکو روبیو کے دستخط ہیں۔

مراسلے میں واضح طور پر نہیں بتایا گیا کہ مستقبل میں سوشل میڈیا کی اس جانچ کے دوران کن چیزوں کو مدنظر رکھا جائے گا۔

امریکی حکومت اس سے قبل بھی کچھ سوشل میڈیا اسکریننگ شرائط لاگو کر چکی ہے۔ یہ شرائط زیادہ تر اُن طالبعلموں پر مرکوز تھیں جو غزہ میں اسرائیل کی کارروائیوں کے خلاف احتجاج میں حصہ لے کر واپس آئے تھے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!