مغربی کنارے کے شہر جنین کی ایک سڑک سے اسرائیلی فوجی ٹینک گزر رہا ہے۔(شِنہوا)
یروشلم(شِنہوا)اسرائیل کی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ غزہ میں 19 ماہ کی فوجی کارروائی کے آغاز سے اب تک 800 فوجی مال بردار طیارے ملک میں اتر چکے ہیں جو 90 ہزار ٹن سے زیادہ سازوسامان لائے ہیں۔
ہفتے کےاختتام پر پہنچنے والی تازہ ترین کھیپ کا مقصد بنیادی طور پر غزہ میں اسرائیلی کارروائی اور لبنان و شام میں اس کی لڑائی میں معاونت کرنا ہے۔
وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اس ساز وسامان میں گولہ بارود، بکتر بند گاڑیاں، ذاتی حفاظتی سامان اور طبی سامان شامل تھا جو امریکہ میں اس کے مشن اور اسرائیلی فوج کے دیگر حصوں کے تعاون سے پہنچایا گیا۔
وزارت نے بتایا کہ فضائی ترسیل کے علاوہ تقریباً 140 مال بردار ترسیل سمندری راستے سے بھی ہوئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ فضائی اور سمندری نقل و حمل کا آپریشن جنگی تسلسل کو برقرار رکھنے، جنگی اہداف کے حصول کے لئے آئی ڈی ایف (اسرائیل دفاعی افواج) کی جامع ضروریات کو پورا کرنے اور افواج کی تیاری کو بڑھانے کے لئے نہایت اہمیت رکھتا ہے۔
