پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین غیر ملکی سرمایہ کاری راغب کرنے کے لئے اقتصادی و تکنیکی...

چین غیر ملکی سرمایہ کاری راغب کرنے کے لئے اقتصادی و تکنیکی ترقیاتی زونز کا کردار مزید مضبوط کرے گا

چین کے وسطی صوبےہینان کے شہر لِن ژو کے ہونگ چھی کینال اقتصادی و تکنیکی ترقیاتی زون میں واقع ایک ایلومینیم میٹریل کمپنی کے ورکشاپ کا اندرونی منظر ۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ چین اپنے مسلسل کھلے پن کی کوششوں کے تناظر میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے ریاستی سطح کے اقتصادی اور تکنیکی ترقیاتی زونز کے کردار کو مزید مستحکم کرے گا۔

نائب وزیر تجارت لنگ جی نے ایک پریس کانفرنس میں  بتایا کہ عالمی اقتصادی اور تجارتی نظام اس وقت شدید جھٹکوں کا سامنا کر رہا ہے۔ ایسے  میں غیر ملکی تجارت اور سرمایہ کاری کو مستحکم کرنے میں ترقیاتی زونز کا بنیادی کردار تیزی سے نمایاں ہو رہا ہے۔

وزارت کے مطابق 2024 کے اختتام تک ملک بھر میں ایسے زونز کی تعداد 232 تک پہنچ چکی تھی جن کا جی ڈی پی میں مجموعی حصہ  169 کھرب یوآن (تقریباً 23.5 کھرب امریکی ڈالر) رہا۔

ان زونز کا اس مدت کے دوران بیرونی تجارتی حجم 107 کھرب یوآن رہا جو چین کی مجموعی تجارت کا 24.5 فیصد ہے۔ زونز میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری(ایف ڈی آئی) کا حقیقی استعمال 27.2 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گیا جو ملک کی مجموعی ایف ڈی آئی کا 23.4 فیصد ہے۔

لنگ کا مزید کہنا تھا کہ ان زونز نے ایک نیا کھلا اقتصادی نظام بنانے، مربوط علاقائی ترقی کو فروغ دینے اور اعلیٰ معیار کی صنعتی نمو کو آگے بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!